data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی قومی اسمبلی کی رکنیت سے دی گئی استعفے کی درخواست بالآخر طویل انتظار کے بعد منظور کر لی گئی، جس کے ساتھ ہی قومی سیاست میں ایک اہم باب اختتام کو پہنچ گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گزشتہ شب اختر مینگل کا استعفیٰ باضابطہ طور پر قبول کر لیا، جس کا اطلاق اسی تاریخ سے کیا گیا ہے جس دن انہوں نے تحر  یری طور پر ایوان سے علیحدگی اختیار کی تھی۔

پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار اختر مینگل نے 3 ستمبر 2024 کو بلوچستان کے مسائل اور صوبے سے متعلق مطالبات پورے نہ ہونے پر بطور احتجاج قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا، تاہم مختلف انتظامی اور پارلیمانی وجوہات کے باعث یہ معاملہ تقریباً 17 ماہ تک التوا کا شکار رہا۔ اس دوران وہ جنوری 2026 تک بطور رکن قومی اسمبلی تمام مراعات اور سہولیات سے استفادہ کرتے رہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر کی جانب سے استعفیٰ منظور کیے جانے کے فیصلے کے بعد این اے 256 خضدار ون کی نشست باضابطہ طور پر خالی قرار دے دی گئی ہے، جس پر آئینی تقاضوں کے مطابق آئندہ تین ماہ کے اندر ضمنی انتخاب کرایا جائے گا۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان جلد ہی انتخابی شیڈول جاری کرے گا تاکہ حلقے کو دوبارہ نمائندگی فراہم کی جا سکے۔

واضح رہے کہ سردار اختر مینگل فروری 2024 کے عام انتخابات میں این اے 256 خضدار ون سے منتخب ہو کر قومی اسمبلی پہنچے تھے۔ تاہم بلوچستان کے حقوق، ترقیاتی منصوبوں، سیاسی خودمختاری اور دیگر بنیادی مطالبات کی عدم منظوری پر انہوں نے اسمبلی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جسے ان کے حامیوں نے صوبے کے عوام کے جذبات کی ترجمانی قرار دیا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی اختر مینگل

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن