کراچی: کراچی پولیس چیف آزاد خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شہر میں پولیسنگ کے نظام، ایس ایچ اوز کی تعیناتی، اور موجودہ چیلنجز پر تفصیل سے بات کی۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے تیز دور میں پولیس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ہوگا اور کراچی کے شہریوں کو بہتر سروس فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔

آزاد خان نے تسلیم کیا کہ کراچی میں سب سے بڑا مسئلہ اسٹریٹ کرائم ہے، حالانکہ بعض اوقات منفی تاثر حقیقت سے بڑھا ہوا پیش کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2012 اور 2013 کے بعد امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، مگر مزید اصلاحات ضروری ہیں۔ پولیس چیف نے تفتیشی نظام میں کمزوریوں پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ تفتیشی افسران کی تربیت اور استعداد کار کو بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

منشیات اور منظم جرائم کے حوالے سے آزاد خان نے کہا کہ آرگنائزڈ کرائم پولیس کی سرپرستی کے بغیر ممکن نہیں، اور جہاں غیر قانونی سرگرمیاں ہو رہی ہوں، وہاں متعلقہ تھانے اور افسران کی جوابدہی لازمی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں احتساب کو یقینی بنایا جائے گا اور صحیح افسر کو صحیح تعینات کیا جائے گا۔

کراچی پولیس چیف نے ایس ایچ اوز کی تعیناتی میں اصلاحات کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ ایس ایچ اوز کو کم از کم ایک سال کراچی میں سکونت اختیار کرنا ضروری ہوگا۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ ایس ایچ اوز کی تعیناتی کا اختیار اضلاع کے ایس ایس پیز کے پاس ہے، اور وہ اپنا ایس ایچ او تعینات نہیں کریں گے تاکہ ایس ایس پیز سے کارکردگی کے حوالے سے سوال پوچھنے کا حق محفوظ رہے۔

آخر میں آزاد خان نے کہا کہ درست نیت، محنت اور صاف قیادت کے ساتھ اصلاحات ممکن ہیں اور صحافیوں کے تعاون سے پولیسنگ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ایس ایچ اوز پولیس چیف نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا