کس صوبے سے کتنے فوجی شہید ہوئے؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایوان میں اعدادوشمار پیش کردیے
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
کس صوبے سے کتنے فوجی شہید ہوئے؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایوان میں اعدادوشمار پیش کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد قومی اسمبلی نے منظور کر لی۔
خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2021 سے فروری 2025 تک پاک فوج کے مجموعی طور پر 3,141 افسران، جوان اور سپاہی شہید ہوئے ہیں۔ ان میں 170 افسر، 212 جے سی او اور 2,759 جوان شامل ہیں۔
وزیر دفاع نے شہدا کے صوبوں کے لحاظ سے بھی اعداد و شمار پیش کیے اور کہا کہ بلوچستان میں 103، گلگت بلتستان میں 161، خیبر پختونخوا میں 534 اور پنجاب میں 1,697 شہادتیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی ایک ضلع یا صوبے کی نہیں بلکہ پوری قوم کی قربانی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ شہداء نے حلف کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، جبکہ سیاستدان پارٹیاں بدلتے رہتے ہیں۔ فوجیوں کا تعلق جس علاقے سے بھی ہو، وہ ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، جبکہ ہم اقتدار کی سیاست میں الجھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کو 4 اضلاع کی فوج قرار دینا سراسر غلط فہمی ہے، اور اگر ہم ذاتی سیاست کی خاطر خون سے لکھی گئی سرحدی لائنوں کو نظر انداز کریں تو ہمیں ایوان میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بلوچستان میں اگر کسی پنجابی کا شناختی کارڈ دیکھ کر انہیں نشانہ بنایا جاتا تو پنجاب احتجاج نہیں کرتا اور بلوچستان سے بھی کوئی آواز نہیں اٹھتی۔ میں صوبائیت پر یقین نہیں رکھتا، لیکن شہداء کے اعداد و شمار کو رد نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کسی ایک صوبے یا ضلع کی قربانی نہیں بلکہ ملک کی جنگ ہے، اختلافات اپنی جگہ ہیں لیکن شہداء ہماری سرخ لکیر ہیں۔ کئی سالوں سے میں شہداء کے جنازے پڑھ رہا ہوں، اور ان کا تعلق کسی ایک صوبے سے نہیں بلکہ وہ اول و آخر پاکستانی ہوتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف اسحاق ڈار کا ترکیہ اور ایرانی وزرائے خارجہ سے رابطہ، ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم، پہلی مرتبہ پلیئرز آکشن کا آغاز عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وزیرِاعظم اور وفاقی وزرا کیخلاف کارروائی سے روک دیا برٹش کونسل نے اسٹڈی یو کے ایلومنائی ایوارڈز 2026 پاکستان میں نمایاں سابق طلبہ کو اعزاز سے نواز دیا سولر پینلز صارفین کے بعد حکومت کی عام صارفین کو بھی جھٹکا دینے کی تیاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف نے وزیر دفاع
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔