data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان کے تیز رفتاری کے ساتھ ساتھ ماہر اسپنر عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر بھارتی کرکٹر شری واستو گوسوامی کی تنقید کو سابق بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے کرارا جواب دے کر فوری طور پر مسترد کر دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ معاملہ سنجیدہ بحث کا موضوع بن گیا۔

واقعہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے امریکا کے خلاف میچ کے دوران سامنے آیا، جب شری واستو گوسوامی نے عثمان طارق کے بولنگ کلپ کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بولنگ کے دوران رکنے (pause) کا عمل غیر مناسب ہے۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ فٹبال میں بھی اب کھلاڑیوں کو پنالٹی شوٹ کے دوران دوڑتے ہوئے اچانک رکنے کی اجازت نہیں دی جاتی، یہ کیسے ممکن ہے؟ بولنگ ایکشن تو ٹھیک ہے، لیکن یہ رکنا بہت زیادہ ہے۔ گیند پھینکتے وقت یہ طریقہ کار قابل قبول نہیں۔

تاہم ان کی اس پوسٹ پر بھارت کے لیجنڈ اسپنر روی چندرن ایشون نے اس موقف کو رد کرتے ہوئے وضاحت کی کہ بولر کے لیے گیند پھینکتے وقت مختصر توقف قانونی طور پر جائز ہے۔

انہوں نے شری واستو کی تنقید پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بیٹر بغیر اجازت ہاتھ بدل سکتا ہے یا ریورس شارٹ کھیل سکتا ہے تو بولر تک پابندیاں کیوں محدود ہوں؟

روی چندرن ایشون نے مزید کہا کہ بولنگ ایکشن کی قانونی حیثیت کا تعین صرف آئی سی سی کے تصدیق شدہ ٹیسٹنگ سینٹر سے ممکن ہے اور آئی سی سی کے قوانین کے مطابق 15 ڈگری تک کا ایکشن مکمل طور پر قانونی سمجھا جاتا ہے، بولنگ کے دوران مختصر رکنا بلکل قانونی ہے۔

یاد رہے کہ عثمان طارق نے امریکا کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جس سے ان کی بولنگ کی مہارت اور دباؤ کے تحت بہترین نتائج دینے کی صلاحیت ایک بار پھر سامنے آئی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بولنگ ایکشن کے دوران

پڑھیں:

حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے

حج 2026 کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 5724 کے ذریعے 370 حجاج کرام آج اسلام آباد پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں: سعودی وزارت حج و عمرہ کی حجاج کرام کے لیے مثالی انتظامات کرنے پر پاکستانی حج مشن کو خراج تحسین

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کرام کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امسال قریباً ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی، جن میں ایک لاکھ 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب گئے۔

پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع۔ سعودی ائیرلائن کے ذریعے 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔@iamabidmalik @AmirSaeedAbbasi @KulAalam pic.twitter.com/zBqJGjKIEa

— Media Talk (@mediatalk922) June 1, 2026

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حجاج کرام نے حج 2026 کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارتِ مذہبی امور نے عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کی۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب، حجاج کرام میں قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیر مذہبی امور اور ان کی ٹیم کو حج کے بہترین انتظامات پر مبارکباد بھی پیش کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد آئیرپورٹ حجاج کرام طارق فضل چوہدری وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • جانتی ہوں، عثمان ہادی کو کس نے قتل کروایا؟، ممتا بنر جی کے مودی سرکار سے متعلق سنسی خیز انکشافات
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • وفاقی بجٹ میں سابق قبائلی علاقوں کے لیے ٹیکس استثنیٰ ختم کیے جانے کا امکان
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے