ٹی 20 ورلڈکپ: سنسنی خیز مقابلہ، جنوبی افریقا اور افغانستان برابر، فیصلہ سپر اوور میں ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے گروپ ڈی میں جنوبی افریقا اور افغانستان کے درمیان کھیلا گیا اہم میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر ہو گیا، جس کے باعث نتیجے کا فیصلہ سپر اوور کے ذریعے کیا جائے گا۔
بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
جنوبی افریقا کی بیٹنگپروٹیز کی اننگز کا آغاز ایڈم مارکرم اور کوئنٹن ڈی کوک نے کیا، تاہم ٹیم کو ابتدائی جھٹکا اس وقت لگا جب 12 کے مجموعی اسکور پر مارکرم فضل حق فاروقی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
ابتدائی وکٹ گرنے کے بعد ڈی کوک اور ریان ریکلٹن نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بیٹرز نے افغان بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ایک ہی اوور میں اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔
ریکلٹن 61 جبکہ ڈی کوک 59 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ بعد ازاں ڈیوالڈ بریوس 23 رنز اور ڈیوڈ ملر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
افغان بولرز کی کارکردگیافغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے 3 جبکہ کپتان راشد خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ٹیم کو میچ میں برقرار رکھا۔
گروپ کی صورتحالواضح رہے کہ افغانستان کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ جنوبی افریقا نے اپنے ابتدائی میچ میں کینیڈا کو 57 رنز سے ہرایا تھا۔
اب دونوں ٹیموں کے درمیان اس اہم مقابلے کا فیصلہ سپر اوور میں ہوگا، جہاں اعصاب شکن مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا میچ میں
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔