ہوا میں گھومتی ہوئی چمک ’سن کینڈل‘ کا حیرت انگیز نظارہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
کیا آپ نے کبھی ہوا میں رقص کرتی چمک کا نظارہ کیا ہے؟یقیناً آپ کا جواب نہ میں ہی ہوگا کیونکہ یہ ایک انتہائی نایاب نظارہ ہے جو بہت ہی مشکل سے دیکھنے کو ملتا ہے۔یہ ایک قدرتی عمل ہے جسے 'sun candle' کہا جاتا ہے اور اسے 'sub sun' بھی کہتے ہیں۔اس کا نظارہ صرف موسم سرما میں ہی کیا جاسکتا ہے، لیکن ایسا کیوں ؟ اس کی بھی ایک خاص وجہ ہے۔سن کینڈل تب ہوتا ہے جب سورج کی روشنی فضا میں موجود برف کے چپٹے (flat) کرسٹل سے ریفلیکٹ کرتی ہے تو ایک روشنی پیدا ہوتی ہے، یہ روشنی vertical سمت میں ہوتی ہے جو براہ راست سورج کے نیچے ظاہر ہوتی ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جو دیکھنے والوں کو حیران کررہی ہے تاہم ویڈیو سے یہ معلوم نہ ہوسکا یہ کس ملک میں نظر آیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، ہولونگ درخت کے ’ہیلی کاپٹر پھلوں‘ کی حسین اڑان
بھارتی ریاست آسام میں قدرت کے انوکھے مظاہر میں شمار ہونے والے ہولونگ درخت کے منفرد ’ہیلی کاپٹر پھل‘ ایک بار پھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی کا صدیوں پرانا شاہ بلوط کا درخت پریمیوں کا پیغام رساں کیسے بنا؟
ڈیپٹیروکارپس ریٹوسس المعروف ہولونگ ایک مضبوط اور بلند قامت درخت ہے جو تقریباً 60 میٹر تک بلند ہو سکتا ہے۔ یہ درخت جنوب مشرقی ایشیا میں پایا جاتا ہے اور مقامی ثقافتوں میں اسے خاص اہمیت حاصل ہے جبکہ اس کی لکڑی تعمیرات، فرنیچر سازی اور کشتیوں کی تیاری میں استعمال کی جاتی ہے۔
Hollong seeds are a stunning local example of nature's autorotating 'helicopters'! ????????
Globally, maple samaras inspired much of the research into this principle for real helicopters and drones.
The origin of helicopter autorotation (and modern drone/micro-flyer designs) is… https://t.co/jKXLuMq5nR
— Chinnu Senthilkumar (@chinnusenthil1) May 20, 2026
اس درخت کی سب سے دلچسپ خصوصیت اس کے 2 پروں والے پھل ہیں جو شاخوں سے گرنے کے دوران ننھے ہیلی کاپٹر کی طرح گھومتے ہوئے نیچے آتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ قدرتی نظام بیجوں کو درخت سے دور زرخیز زمین تک پہنچانے میں مدد دیتا ہے جہاں ان کی افزائش کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیے: کچھ درخت جان بوجھ کر آسمانی بجلی کو گرنے کی دعوت کیوں دیتے ہیں؟
خشک موسم میں جب درجنوں یہ پھل آسمان سے گھومتے ہوئے زمین کی طرف اترتے ہیں تو یہ منظر دیکھنے والوں کو مسحور کر دیتا ہے۔
حال ہی میں ایسے ہی ایک منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے اس قدرتی مظہر کو عالمی توجہ دلائی۔
مزید پڑھیں: فضائی کمپنی نے مسافر کو جہاز سے اترجانے کے لیے 3 ہزار ڈالر کی پیشکش کیوں کی؟
بھارتی ریاست آسام کو اس نظارے کے لیے بہترین مقامات میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ ہولونگ وہاں بڑی تعداد میں پایا جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہولونگ کو آسام کا سرکاری درخت بھی قرار دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جنوب مشرقی ایشیا جنوب مشرقی ایشیا کا حیرت انگیز درخت ہولونگ درخت ہولونگ درخت کے ہیلی کاپٹر پھل‘ ہیلی کاپٹر پھل