عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی سیاست میں پہلی مرتبہ آئی پی پی شامل ہو رہی ہے، استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان میں ترقی کیلئے بھرپور کام کرے گی، آئی پی پی کا سب سے بڑا منشور ترقی، خوشحالی اور روزگار کی فراہمی ہے، مختلف جماعتوں کے ساتھ میرا رابطہ ہوا ہے، ان شاء اللہ جلد اس کی تفصیلات پیش کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے سیاسی رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ گلگت بلتستان کے سابق گورنر راجا جلال، سابق وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان، سابق قائد حزب اختلاف کیپٹن(ر) شفیع، سابق وزراء فاتح اللہ خان، حاجی شاہ بیگ، شمس اللہ حق، مولانا سلطان رئیس، سابق وزیر دلشاد بانو نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے پارٹی میں شمولیت پر مفلر پہنائے اور پارٹی میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی سیاست میں پہلی مرتبہ آئی پی پی شامل ہو رہی ہے، استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان میں ترقی کیلئے بھرپور کام کرے گی، آئی پی پی کا سب سے بڑا منشور ترقی، خوشحالی اور روزگار کی فراہمی ہے، مختلف جماعتوں کے ساتھ میرا رابطہ ہوا ہے، ان شاء اللہ جلد اس کی تفصیلات پیش کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: استحکام پاکستان پارٹی پارٹی میں شمولیت گلگت بلتستان آئی پی پی

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار