پی ایس ایل پلئیرز آکشن جاری، فہیم اشرف کو اسلام آباد اور حارث رؤف کو لاہور نے خرید لیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی آکشن کا سلسلہ جاری ہے۔پلیئرز آکشن میں پی ایس ایل کی آٹھ ٹیمیں اپنا 16 سے 20 رکنی اسکواڈ تشکیل دیں گی، پی ایس ایل پلیئر آکشن میں 800 سے زائد ملکی و غیر ملکی کھلاڑی رجسٹرڈ ہیں۔آکشن کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ نے فہیم اشرف کیلئے 8 کروڑ 50 لاکھ کی سب سے بڑی بولی لگاکر انہیں اپنی ٹیم میں شامل کرلیا جبکہ اس مرحلے میں عماد وسیم کو کسی ٹیم نے نہیں خریدا۔ ڈیوڈ وارنر کو 7 کروڑ 90 لاکھ میں کراچی کنگز نے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رائلی روسو کو 5 کروڑ 55 لاکھ میں خریدا جبکہ حسین طلعت، سعود شکیل اور احسان اللہ کو کسی ٹیم نے پک نہیں کیا۔ حارث رؤف کو لاہور قلندرز نے 7 کروڑ 60 لاکھ میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔ راولپنڈی نے 8 کروڑ 65 لاکھ میں نسیم شاہ کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔ٹیموں کو اپنے اسکواڈ مکمل کرنے کیلئے 50 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بجٹ حاصل ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس 34 کروڑ 60 لاکھ روپے باقی ہیں جبکہ کراچی کنگز کے پاس 32کروڑ 26 لاکھ کا پرس باقی ہے۔ لاہور قلندرز کے پاس کھلاڑیوں کو خریدنے کے لیے 31کروڑ 36 لاکھ روپے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔