جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں سانحۂ گل پلازا پر جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں کمشنر کراچی، سیکریٹری قانون و داخلہ نے شرکت کی۔

جوڈیشل کمیشن نے تحقیقات سے متعلق پبلک نوٹس جاری کر دیا۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ سانحۂ گل پلازا سے متعلق عوام شواہد دیں، کسی بھی شہری کے پاس سانحے سے متعلق اہم معلومات ہوں تو کمیشن سے رابطہ کر سکتا ہے۔

سانحہ گل پلازا، جوڈیشل کمیشن 8 ہفتوں میں تحقیقات مکمل کرے گا

سانحہ گل پلازا کراچی کی عدالتی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے دائرہ کار (ٹی او آرز) اور دورانیے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

کمیشن نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو پبلک نوٹس اخبارات میں شائع کروانے کی ہدایت کی، پبلک نوٹس میں کمیشن کے ٹی او آر بھی شامل ہیں۔

پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سانحے سے متعلق معلومات رکھنے والے افراد بذریعہ ای میل کمیشن سے رجوع کر سکتے ہیں، سانحے سے متعلق حقائق، واقعاتی معلومات جوڈیشل کمیشن کو فراہم کی جا سکتی ہیں، جوڈیشل کمیشن سے 20 فروری سے قبل بذریعہ ای میل gpi-coi@shc.

gov.com پر رجوع کیا جا سکتا ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کمیشن کے لیے سیکریٹریٹ فراہم کر دیا، سیکریٹریٹ سندھ ہائی کورٹ میں ہی قائم کیا گیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن کے جج جسٹس آغا فیصل نے کمشنر کراچی کو اسٹاف نوٹی فائی کرنے کی ہدایت کی ہے، اسٹاف میں رجسٹرار کمیشن، فوکل پرسن اور ماہرین شامل ہوں گے۔

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جوڈیشل کمیشن پبلک نوٹس گل پلازا کمیشن کے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا