مداحوں کے لیے بڑا سرپرائز، ’منّا بھائی‘ اور ’3 ایڈیٹس‘ کے سیکوئلز پر اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
معروف فلم ساز راجکمار ہیرانی نے اپنی مقبول فلموں ’3 ایڈیٹس‘ اور ’منّا بھائی‘ کے ممکنہ سیکوئلز سے متعلق خوشخبری سنائی ہے۔ جس کے بعد شائقین میں ایک بار پھر امید کی لہر دوڑ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجکمار ہیرانی نے بتایا کہ وہ اس وقت دونوں فلموں کے نئے حصوں کے لیے مختلف آئیڈیاز اور اسکرپٹس پر کام کر رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ تاحال کسی بھی منصوبے کی حتمی اسکرپٹ کو منظوری نہیں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: منا بھائی اور سرکٹ 17 برس بعد پھر ایک ساتھ
ان کا کہنا تھا کہ ’منّا بھائی‘ کے تیسرے حصے کے لیے ایک جامع خیال پر خاصی پیش رفت ہو چکی ہے لیکن کہانی کے اختتام سے متعلق ابھی مکمل اطمینان حاصل نہیں ہو سکا۔ اسی طرح ’3 ایڈیٹس‘ کے سیکوئل کے حوالے سے بھی ابتدائی سطح پر تخلیقی عمل جاری ہے۔
یاد رہے کہ ’3 ایڈیٹس‘ میں عامر خان، آر مادھون، شرمن جوشی اور کرینہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جبکہ بومن ایرانی بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اگر منصوبہ حتمی شکل اختیار کرتا ہے تو اصل کاسٹ کی واپسی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ’12ویں فیل‘ آئی آئی ٹی ٹاپر سے بہتر ہے؟
دوسری جانب ’منّا بھائی‘ سیریز میں سنجے دت اور ارشد وارثی کی جوڑی نے منّا بھائی اور سرکٹ کے کرداروں کے ذریعے غیر معمولی مقبولیت حاصل کی تھی۔ اس فرنچائز کے تیسرے حصے کا شائقین طویل عرصے سے انتظار کر رہے ہیں۔
تاحال دونوں فلموں کے نئے حصوں کی باضابطہ پروڈکشن یا ریلیز سے متعلق کوئی سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا تاہم راجکمار ہیرانی کے حالیہ بیان نے مداحوں کی توقعات کو ایک بار پھر تازہ کر دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
3 ایڈیٹس بالی ووڈ راجکمار ہیرانی سنجے دت عامر خان منا بھائی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 3 ایڈیٹس بالی ووڈ راجکمار ہیرانی منا بھائی راجکمار ہیرانی من ا بھائی کے لیے
پڑھیں:
ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔