Jasarat News:
2026-07-24@04:12:07 GMT

فیس بک میں ایک بہترین نئے فیچر کا اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے صارفین کے تجربے کو مزید دلکش بنانے کے لیے ایک نیا اور دلچسپ اے آئی فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت اب صارفین اپنی پروفائل تصویر کو چند لمحوں میں متحرک اور انیمیٹڈ شکل دے سکیں گے، میٹا کی جدید آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی یہ سہولت فیس بک پروفائل کو زیادہ جاذبِ نظر اور منفرد بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔

میٹا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئے فیچر کے ذریعے عام تصاویر کو پرمزاح اور تخلیقی انیمیشن میں بدلا جا سکتا ہے۔ صارفین کو اس مقصد کے لیے مختلف پری سیٹ انیمیشن آپشنز فراہم کیے گئے ہیں، جن میں نیچرل موومنٹ، پارٹی ہیٹ، ویو، ہارٹ اور کنفیٹی شامل ہی ان آپشنز کی مدد سے پروفائل فوٹو میں زندگی اور حرکت پیدا کی جا سکتی ہے، جس سے پروفائل کا مجموعی تاثر مزید دلکش ہو جاتا ہے۔

کمپنی کے مطابق آنے والے مہینوں میں انیمیشن کے مزید اسٹائل اور آپشنز بھی متعارف کرائے جائیں گے تاکہ صارفین اپنی ذاتی پسند اور مزاج کے مطابق تصاویر کو متحرک کر سکیں، اس اقدام کو نوجوان صارفین میں خاص طور پر مقبول ہونے کی توقع ہے، جو اپنے سوشل میڈیا پروفائل کو نت نئے انداز میں پیش کرنا پسند کرتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی فیس بک نے ایک اور جدید فیچر ’ری اسٹائل‘ متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اے آئی کی مدد سے اسٹوریز میں استعمال ہونے والی تصاویر کو مکمل طور پر نئے انداز میں ڈھال سکیں گے۔

اس فیچر کے تحت عام تصاویر کو خاکے، کارٹون یا دیگر تخلیقی اسٹائل میں تبدیل کیا جا سکے گا، جبکہ صارفین تحریری ہدایات دے کر بھی تصویر کی شکل و صورت اپنی مرضی کے مطابق بدل سکتے ہیں۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق فیس بک کے یہ نئے فیچرز اس بات کی واضح علامت ہیں کہ میٹا اے آئی ٹیکنالوجی کو روزمرہ ڈیجیٹل تجربے کا لازمی حصہ بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے۔ ان جدید سہولیات کے ذریعے صارفین نہ صرف اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں گے بلکہ سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کو بھی زیادہ منفرد اور پرکشش بنا سکیں گے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تصاویر کو کے مطابق سکیں گے فیس بک

پڑھیں:

سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی

بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔

Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy

— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 2026

59 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔

اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔

سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف