آئی سی سی نئی رینکنگ، زمبابوے کے سکندر رضا نمبر1 آل راؤنڈرقرار
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کر دی،جس میں زمبابوے کے سکندر رضا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔
پاکستان کے صائم ایوب ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ قومی آل راؤنڈر محمد نواز پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
بیٹرز میں بھارت کےابھیشیک شرما بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں،پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے شاندار کارکردگی کے باعث چار درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن پر آگئے۔
بولرزکی فہرست میں بھارت کے ورون چکروتی سرفہرست ہیں،جبکہ پاکستان کے اسپنر ابرار احمد دوسری پوزیشن پر آگئے،جبکہ قومی آل راؤنڈر محمد نواز بولرز کی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔