اسپاٹ فکسنگ،ناصرجمشید نے کرکٹ فینز سےمعافی مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن :ا سپاٹ فکسنگ پر سابق قومی کرکٹر ناصر جمشید نے پاکستانی قوم اور دنیا بھر کے کرکٹ فینز سے معافی مانگ لی۔
نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے 36 سالہ ناصر جمشید نے کہا کہ میں شرمندہ ہوں، جو کیا مکمل طور پر غلط تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جیل میں مشکل وقت گزرا، سوچ رہا تھا خودکشی کرلوں، مشکل وقت میں اہلیہ بیٹی کی تصاویر بھیجتی تو حوصلہ ملتا تھا، بیوی اور بیٹی کےلیے جینے کا فیصلہ کیا۔
ناصر جمشید نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی سی بی میری پابندی کا ایک سال رہ گیا ہے اسے معاف کردیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں یوسف انور کےساتھ سازش میں شامل تھا، میں نے یوسف انور کا شرجیل اور خالد لطیف سے رابطہ کرایا تھا۔
مجھے وکیل نے ہی مشورہ دیا تھا کہ اعتراف جرم نہ کروں، کرکٹ بورڈ سے رابطے ختم کر لو، شاہد علی کی غلط رہنمائی کے سبب میں ناکام ہوا۔
اسے اپنے پیسہ بنانے سے غرض تھی، میری ریکارڈ گفتگو عدالت میں سنوائی گئی تو میں نے اقبال جرم کرلیا۔
غلطی پر سخت پچھتاوا ہے، میں نے اس کی بہت بڑی قیمت ادا کی ہے، وکیل درست مشورہ دیتا تو سزا کم ہوتی اور پابندی بھی ختم ہو چکی ہوتی۔
یاد رہے کہ عدالت نے ناصر جمشید کو 17ماہ قید اور 10 برس کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
حکومتِ پنجاب نے سیکیورٹی خدشات(security risk) کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے تحت پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کھلے مقامات پر ڈرون کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی۔
مزید پڑھیں:واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت ہو گی تاہم اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمے داری منتظمین پر عائد ہو گی۔