ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو بآسانی67 رنز سے شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کولمبو: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 14ویں میچ میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو بآسانی 67 رنز سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم 16.5 اوورز میں 115 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آئرلینڈ کی جانب سے جارج ڈوک ریل کے 41 رنز رائیگاں گئے جبکہ لورکن ٹکر 21 رنز بنا سکے۔ کپتان پال اسٹرلنگ صرف ایک رن بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس اور ایڈم زمپا نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے چار، چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ میتھیو کھونیمن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے اور آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا۔
مارکوس اسٹونس نے 29 گیندوں پر 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ میٹ رینشا اور جوش انگلس نے 37، 37 رنز بنا کر ٹیم کے اسکور میں اہم اضافہ کیا۔ کیمرون گرین 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ گلین میکسویل 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔