گلگت شہر میں بجلی نایاب ہو گئی، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 21 گھنٹے سے تجاوز
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
محکمہ برقیات کی جانب سے جاری ماہ فروری کے شیڈول کے مطابق دن کے اوقات میں ڈیڑھ گھنٹے اور رات کے اوقات میں صرف 1 گھنٹہ 35 منٹ بجلی دستیاب ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت شہر میں بجلی کا بحران مزید سنگین ہو گیا۔ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 21 گھنٹے سے تجاوز کر گیا ہے اور نئے شیڈول کے مطابق گلگت کے شہریوں کو چوبیس گھنٹے میں صرف تین گھنٹے بجلی ملے گی، اور لوڈ ہونے کی صورت میں 20 منٹ اضافی لوڈشیڈنگ ہو گی۔ محکمہ برقیات کی جانب سے جاری ماہ فروری کے شیڈول کے مطابق دن کے اوقات میں ڈیڑھ گھنٹے اور رات کے اوقات میں صرف 1 گھنٹہ 35 منٹ بجلی دستیاب ہو گی۔ محکمہ برقیات کے مطابق گلگت شہر کے لئے بجلی کی طلب 75 میگاواٹ سے زائد جبکہ پانی کی مقدار کم ہونے سے پیداوار 20 میگاواٹ سے بھی کم ہو گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے اوقات میں کے مطابق
پڑھیں:
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔