پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن حی الرحاب میں پرنسپل ایس ایم سی والدین کانفرنس WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2026 سب نیوز

جدہ(خالد نواز چیمہ)پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن حی الرحاب میں پرنسپل، اسکول مینجمنٹ کمیٹی اور والدین کے مابین ایک موثر اور بامقصد کانفرنس محترمہ بینظیر بھٹو شہید ہال میں منعقد کی گئی، جس کا مقصد اسکول انتظامیہ اور والدین کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا۔اجلاس میں اسکول کی اسٹریٹجک سمت، جاری منصوبوں اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی، جبکہ بعد ازاں والدین کو تعمیری تجاویز پیش کرنے اور کھلے تبادلہ خیال کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا۔والدین اور ایس ایم سی اراکین کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے انتظامیہ نے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جن کا مسلسل تعاون کی ترقی اور تعلیمی معیار کو بلند رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ باہمی اشتراک سے ایک مضبوط اور مربوط تعلیمی ماحول تشکیل دیا جائے گا۔اس موقع پر والدین نے سکول مینجمنٹ کمیٹی سے درخواست کی ہے کہ آئندہ پرنسپل، ایس ایم سی اور والدین کی مشترکہ کانفرنس جمعہ کے روز منعقد کی جائے تاکہ ہفتہ کی چھٹی ہونے کے باعث زیادہ سے زیادہ والدین شرکت کر سکیں، کیونکہ ہفتہ کے دن روزگار کی مصروفیات کے باعث کئی والدین کانفرنس میں شریک نہیں ہو پاتے۔آخر میں والدین نے اسکول مینجمنٹ کمیٹی اور اسکول پرنسپل کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جن کی کوششوں سے یہ اہم کانفرنس منعقد ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیپرا نے 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد کر دیئے نیپرا نے 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد کر دیئے یورپ اور یوکرین کے سفارتخانوں کے زیر اہتمام تقریب ، روسی جارحیت کی شدیدمذمت فوج مخالف بیان ، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی ملاقات کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ خواجہ آصف افواج کے کندھے پر بیٹھ کر سیاست نہ کریں، بیرسٹر گوہر اسلام آباد پولیس کا علاقہ تھانہ بہارہ کہو میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن،5افغانیوں سمیت 6مشکوک افراد تھانے منتقل چیف جسٹس کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ، ججز کیخلاف 59 شکایات کا جائزہ لیا گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایس ایم سی

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا