افغانستان اور بھارت پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث، خطے کی صورتحال پر سوالات اٹھ گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
افغانستان اور بھارت کو خطے میں پاکستان کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث قرار دیتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ دونوں ممالک طویل عرصے سے مبینہ طور پر سازشوں اور پراکسی جنگ کے ذریعے پاکستان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: افغانستان کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، سیاست میں رخنہ نہیں ہونا چاہیے، وزیر دفاع خواجہ آصف
افغان سرزمین پاکستان مخالف دہشتگرد عناصر کے لیے محفوظ پناہ گاہ بنی ہوئی ہے، جبکہ بھارت پر ان گروہوں کی سیاسی اور سفارتی حمایت کا الزام عائد کیا جاتا ہے، اور سرحد پار کارروائیوں کے ذریعے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی پشت پناہی کا دعویٰ بھی کیا جاتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ عرصے میں پاکستان میں چینی شہریوں، سی پیک منصوبوں اور اقتصادی روابط پر ہونے والے حملوں کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔
اسے محض اتفاق قرار دینے کے بجائے یہ مؤقف سامنے آ رہا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد خطے میں ترقی اور استحکام کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔
اس صورتحال کے باعث وسطی ایشیا سے ملحقہ ریاستیں بھی عدم تحفظ کا شکار ہو رہی ہیں، جس سے علاقائی اقتصادی اور سیکیورٹی مواقع متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
معاملہ صرف زمینی کارروائیوں تک محدود نہیں بلکہ اطلاعاتی جنگ، میڈیا مہمات، سفارتی سرگرمیوں اور عالمی فورمز پر بیانیہ سازی کے ذریعے بھی پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
ایک طرف دہشتگردی کے واقعات اور دوسری جانب عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کی حکمت عملی کو موجودہ علاقائی منظرنامے کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی میں بھارت ملوث، اسلام آباد دھماکے کا ماسٹر مائنڈ افغان شہری گرفتار کرلیا، وزیر داخلہ
اس پس منظر میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ پاکستان کب تک ان مبینہ سازشوں کا سامنا کرتا رہے گا۔
تاریخ گواہ ہے کہ پراکسی جنگوں، دباؤ اور دہشتگردی کی سیاست سے خطے میں عدم استحکام بڑھتا ہے، جبکہ پائیدار امن اور ترقی اسی صورت ممکن ہے جب ریاستیں ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کریں اور محاذ آرائی کے بجائے تعاون کو فروغ دیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افغانستان بھارت پاکستان مخالف سرگرمیاں وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان بھارت پاکستان مخالف سرگرمیاں وی نیوز جا رہا ہے
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔