نامور بھارتی فلم ساز کرن جوہر اور مقبول یوٹیوبر اجے نگر المعروف کیری میناٹی کے درمیان قانونی محاذ آرائی نے سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں خاصی توجہ حاصل کرلی ہے۔

اس تنازع کی بنیاد ایک پیروڈی ویڈیو بنی جو کیری میناٹی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ’’کافی ود جلن‘‘ کے عنوان سے اپ لوڈ کی تھی۔ یہ ویڈیو کرن جوہر کے مشہور شو ’’کافی ود کرن‘‘ سے متاثر تھی اور اس میں بالی وڈ میں اقربا پروری جیسے موضوعات پر طنزیہ انداز اپنایا گیا تھا۔

کرن جوہر کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو محض مزاح تک محدود نہیں رہی بلکہ ذاتی نوعیت کے حملوں میں بدل گئی۔ عدالت میں دائر درخواست میں انہوں نے الزام لگایا کہ ویڈیو میں نازیبا زبان استعمال کی گئی اور ان کے نام کو براہِ راست ہدف بنایا گیا، جو ان کی ساکھ کے لیے نقصان دہ ہے۔

9 فروری کو ممبئی کی ایک عدالت نے اس معاملے پر ابتدائی سماعت کرتے ہوئے فوری احکامات جاری کیے۔ جج بھوسلے نے ریمارکس دیے کہ بادی النظر میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اجے نگر اور کیری میناٹی کے چینل کے منیجر دیپک چار نے مدعی کے خلاف توہین آمیز بیانات دیے اور نامناسب زبان استعمال کی۔

عدالت نے حکم دیا کہ مذکورہ ویڈیو کو فوراً ہٹایا جائے اور مستقبل میں اس نوعیت کے مواد کی اشاعت سے گریز کیا جائے۔

        View this post on Instagram                      

عدالتی حکم کے تحت میٹا سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ متعلقہ لنکس حذف کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ویڈیو کسی صورت دوبارہ اپ لوڈ نہ ہو سکے۔

دوسری جانب کیری میناٹی کی قانونی ٹیم نے مؤقف اختیار کیا کہ ویڈیو پہلے ہی ہٹا دی گئی تھی، اس لیے مقدمہ دائر کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کرن جوہر نے یوٹیوبر کو وضاحت کا موقع دیے بغیر عجلت میں قانونی کارروائی شروع کی۔

تاہم دلائل سننے کے باوجود عدالت نے عبوری حکمِ امتناع جاری کر دیا، جس کے مطابق اگلی سماعت تک کیری میناٹی، ان کی ٹیم یا چینل سے وابستہ کوئی بھی فرد کرن جوہر کے بارے میں مزید کوئی توہین آمیز مواد پوسٹ یا شیئر نہیں کر سکے گا۔ یہ معاملہ اب آئندہ سماعت تک عدالتی نگرانی میں رہے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کیری میناٹی کرن جوہر

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم