ٹی20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 30 رنز سے شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
ٹی20 ورلڈ کپ کے 15ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 30 رنز سے شکست دے دی ہے۔
وانکھیڈے اسٹیڈیم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کیے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 کرکٹ کا تاریخی میچ، ڈبل سوپر اوور کے بعد جنوبی افریقہ نے افغانستان کو شکست دے دی
ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوسکا اور ابتدائی 2 وکٹیں صرف 8 رنز پر گر گئیں۔ شائی ہوپ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ برینڈن کنگ صرف 1 رن بناسکے۔ اس کے بعد شمرون ہیٹمائر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 12 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔
روسٹن چیز نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 29 گیندوں پر 34 رنز اسکور کیے، جس میں 6 چوکے شامل تھے۔ اصل ہیرو شیرفین ردرفورڈ رہے جنہوں نے 42 گیندوں پر ناقابلِ شکست 76 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 2 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔ جیسن ہولڈر نے بھی 17 گیندوں پر 33 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جبکہ روومین پاول نے 14 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان انڈیا میچ کنفرم ہونے پر کولمبو کے لیے پروازوں کے ٹکٹ کئی گنا مہنگے
انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد اور جیمی اوورٹن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑا گئی۔ فل سالٹ نے 30 اور جوز بٹلر نے 21 رنز بنائے۔ جیکب بیتھل نے 33 رنز کی اننگز کھیلی، مگر دیگر بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔
سیم کرن نے آخر تک مزاحمت کی اور 30 گیندوں پر ناقابلِ شکست 43 رنز بنائے، لیکن وہ ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ پوری انگلش ٹیم 19 اوورز میں 166 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: جنوبی افریقہ نے کینیڈا کو 57 رنز سے شکست دے دی
ویسٹ انڈیز کی بولنگ میں گوداکیش موتی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ روسٹن چیز نے 2 اور آکیل حسین، روماریو شیفرڈ اور شمر جوزف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انگلینڈ بھارت ٹی20 ورلڈ کپ جیت شکست کرکٹ ویسٹ انڈیز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انگلینڈ بھارت ٹی20 ورلڈ کپ جیت کرکٹ ویسٹ انڈیز ٹی20 ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز گیندوں پر
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔