وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں معرکہ ترقی بھی جیتیں گے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
گورنر سندھ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی قیادت میں معرکہ حق جیت سکتے ہیں تو معرکۂ ترقی بھی ضرور جیتیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میڈ اِن پاکستان کانفرنس اینڈ ایوارڈزسے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی جب بیرونِ ملک اپنی مصنوعات پر میڈ اِن پاکستان دیکھتے ہیں تو فخر اور خوشی محسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں عہد کرنا ہوگا کہ عالمی معیار اور اعلیٰ کوالٹی کو اپنی پہچان بنائیں گے۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں اور 50 فیصد خواتین پر مشتمل ہے۔یہ ہمارے لیے سنہری موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان عالمی برآمدات میں مزید نمایاں مقام حاصل کرے گا۔
مزید پڑھیںجن تاجروں کو بھتے کی پرچی مل رہی ہے وہ مجھے دے دیں میں رقم ادا کردوں گا، گورنر سندھ
ہمیں چھیڑوگے تو کراچی کے غیور جوان تمہاری نسلیں تباہ کردیں گے، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ
گورنر سندھ نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی قیادت میں جب ہم معرکۂ حق جیت سکتے ہیں تو معرکۂ ترقی بھی ضرور جیتیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر انیشیٹو کے تحت 50 ہزار نوجوان 9 لاکھ روپے مالیت کے آئی ٹی کورسز مفت کر رہے ہیں۔ راشن اور فلاحی منصوبے بھی جاری ہیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صوبائی وزیر سید سردار شاہ سمیت دیگر معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز دیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ نے کہا کہ
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔