وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں معرکہ ترقی بھی جیتیں گے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کامران ٹیسوری نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان عالمی برآمدات میں مزید نمایاں مقام حاصل کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی قیادت میں معرکہ حق جیت سکتے ہیں تو معرکۂ ترقی بھی ضرور جیتیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میڈ اِن پاکستان کانفرنس اینڈ ایوارڈز سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی جب بیرونِ ملک اپنی مصنوعات پر میڈ اِن پاکستان دیکھتے ہیں تو فخر اور خوشی محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں عہد کرنا ہوگا کہ عالمی معیار اور اعلیٰ کوالٹی کو اپنی پہچان بنائیں گے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں اور 50 فیصد خواتین پر مشتمل ہے، یہ ہمارے لیے سنہری موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان عالمی برآمدات میں مزید نمایاں مقام حاصل کرے گا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی قیادت میں جب ہم معرکۂ حق جیت سکتے ہیں تو معرکۂ ترقی بھی ضرور جیتیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ٹیسوری نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
نوٹس متن کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.