کراچی:

جیکسن کے علاقے شیریں جناح کالونی میں فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایچ او تھانہ جیکسن مٹھل شر کے مطابق جیکسن کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ آمنہ مسجد سکندر آباد کے قریب پیش آیا جہاں جرگے کے دوران تلخ کلامی شدت اختیار کرگئی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان اور مقتولین کے درمیان لین دین کا تنازع چل رہا تھا اور جرگے کے دوران جھگڑا بڑھنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 20 سالہ کامران ممتاز خان اور 24 سالہ سرتاج ممتاز خان کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایچ او جیکسن نے بتایا کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان اور مقتولین آپس میں رشتہ دار ہیں اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جاں بحق دونوں سگے بھائیوں کے والد نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری سگی بہن کے بیٹے جعفر کا میرے بیٹوں سے 5 ہزار روپے کے لین دین پر جھگڑا ہوا تھا لیکن ہماری صلح ہوگئی تھی مگر اس کے باوجود بھانجوں نے غصہ برقرار رکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا 5 ہزار روپے میں ادا کروں گا مگر ہم سے قطع تعلق کیا گیا۔

مقتولین کے والد نے مزید بتایا کہ جعفر نے فائرنگ کی جو میرا بھانجا ہونے کے ساتھ میرا داماد بھی ہے، آج میرے بیٹے گھر کے باہر بیٹھے تھے کہ جعفر نے ساتھیوں کے ہمراہ آکر فائرنگ کردی۔

انہوں نے کہا کہ ظالموں نے میری کمر توڑ دی ہے، مجھے انصاف چاہیے، امید ہے قاتل اور ساتھی جلد گرفتار ہوں گے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بتایا کہ

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا