ملک بھر میں سخت سیکورٹی انتظامات کیے ہیں‘ الیکشن کمشنر بنگلا دیش
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا (نمائندہ خصوصی )بنگلادیش کے الیکشن کمشنر بریگیڈیئر (ر) ابوالفضل محمد ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں 10 نئی سیاسی جماعتیں ابھر کر سامنے آئی ہیں اور 45 لاکھ نئے ووٹرز ہیں۔بنگلادیش کے الیکشن کمشنر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے سیکورٹی انتظامات کیے ہیں، ملک بھر میں انتخابات میں 50 سیاسی جماعتیں شرکت کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں پارلیمانی انتخابات ہورہے ہیں اور انتخابات کے ساتھ ساتھ آئینی و قانونی اصلاحات کا ریفرنڈم بھی ہے۔ ابوالفضل محمد ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہماری ووٹنگ لسٹ میں 45 لاکھ نئے ووٹرز ہیں، پرانی ووٹرلسٹ کے 20 لاکھ افراد وفات پاچکے تھے، ملک میں 60 رجسٹرڈ جماعتوں میں سے 50 الیکشن میں شریک ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں 10 نئی سیاسی جماعتیں ابھر کر سامنے آئی ہیں، امیدوارکو حلقے میں فی ووٹر 10 ٹکا کے حساب سے اخراجات کی اجازت ہے، حلقے میں 3 لاکھ ووٹرز ہوں تو امیدوار زیادہ سے زیادہ 30 لاکھ ٹکا خرچ کرسکتا ہے۔الیکشن کمشنر کے مطابق ڈھائی لاکھ سے کم ووٹرز والے حلقوں میں بھی اخراجات کی بالائی حد 25 لاکھ ٹکا ہے، انتخابی اخراجات کی حد کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوسکتی ہے، تمام امیدواروں کو مقررہ حد کے اندر رہ کر شفاف انتخابی مہم چلانا ہوگی۔
نمائندہ خصوصی
سیف اللہ
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الیکشن کمشنر ملک میں
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔