Jasarat News:
2026-07-24@02:29:19 GMT

عدالتوں میں جھوٹے گواہ پیش کیے جارہے ہیں‘ علیمہ خان

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260212-01-11
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے مقدمات کے حوالے سے کہا ہے کہ عدالتوں میں جھوٹے گواہ پیش کیے جا رہے ہیں۔ علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کل ہم کبھی ایک تو کبھی دوسری عدالت میں پیش ہوتے ہیں، گزشتہ روز سلمان صفدر کی بانی سے ملاقات ہوئی ہے اور انہوں اتنا کہا ہے کہ ان کی ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم سارے عدالت عظمیٰ جائیں گے، رپورٹ کے بارے میں آج ہی ہمیں پتا چلے گا، بانی کی آنکھ کا مسئلہ گزشتہ 6 ماہ سے چل رہا ہے، حکومت نے کہا ہے اسپتال لے جاکر بانی کی آنکھ کا علاج کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کیا پتا کہ کس نے علاج کیا اور کیا علاج کیا ہے، بانی کی آنکھ بچانے کے بجائے یہ خوفزدہ ہیں بانی کسی کو نظر نہ آئے، بانی اس لیے جیل میں ہیں وہ اپنے ملک اور عوام سے پیار کرتے ہیں، سب کو پتا ہے ایک بانی پی ٹی آئی ہی ملک کو جوڑ سکتا ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ 8 فروری کو ایک کامیاب ہڑتال ہوئی ہے، ان کو پتا چل گیا ہے، اس طرح عوام کبھی احتجاج میں شریک نہیں ہوئے، یہ توجہ ہٹانے کے لیے کبھی کچھ کبھی کچھ خبریں پھیلاتے ہیں۔ لاہور میں بسنت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرے بچوں نے اور میری بہن کے بچوں نے قیدی نمبر 804 کی پتنگیں اڑائی ہیں اور 8 فروری کو ہم ریلی کے لیے نہیں نکلے، ہم نے گھروں میں بیٹھ کر احتجاج میں حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ انصاف کیا جائے، اب سارا دارومدار عدالتوں پر ہے، عدالتوں میں جھوٹے گواہ پیش کیے جارہے ہیں اور ہم ججوں سے درخواست کرتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی قانون کی بالادستی کے لیے کھڑے ہیں۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی علیمہ خان

پڑھیں:

سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی

بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔

Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy

— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 2026

59 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔

اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔

سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔

متعلقہ مضامین