بانی پی ٹی آئی کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں، جنید اکبر
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
راولپنڈی (نیوزڈیسک)رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی میں ہر کوئی کہتا ہے عمران خان کے بعد میں لیڈر ہوں، بانی کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں،جو وہ کہیں گے وہ فائنل ہوگا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں جنید اکبر نے کہا کہ عمران خان کی غیر موجودگی میں ہماری پارٹی میں ہر کوئی خود کو لیڈر سمجھتا ہے۔ محمود اچکزئی کو ابھی ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگے گا کیونکہ تحریک انصاف کا اپنا کلچر ہے۔
جنید اکبر نے کہا کہ پی ٹی آئی میرا گھر ہے، کبھی ناراضگی ، کبھی جھگڑے، کبھی شکوے ہوں گے،یہ سب چلتارہے گا، محمود اچکزئی پرتحفظات نہیں،ان پر تحفظات رکھنے والا کون ہوتا ہوں، بانی کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑاہوں،جووہ کہیں گے وہ فائنل ہوگا۔
آڈیو لیک کے حوالے سے جنید اکبر نے کہا کہ میں نے یہ کب کہا کہ استعفیٰ دے رہا ہوں، میں نے صرف یہ کہا بولنے نہ دیا گیا تو اسپیکرسے کہہ کرالگ سیٹ الاٹ کراؤں گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
نیتن یاہو - فوٹو: فائلاسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔
تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔