data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260212-01-16
احمد آباد،ممبئی(مانیٹر نگ ڈ یسک ) ٹی 20 ورلڈکپ کے 13 ویں میچ کے دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو شکست دے دی۔ بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، رائن ریکلٹن 61 اور کوئنٹن ڈی کوک 59 رنز بناکر نمایاں رہے،افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز رحمن اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے کیا،پوری افغان ٹیم 20 ویں اوور میں 187 رنزپر آؤٹ ہوگئی جس سے میچ ٹائی ہوگیا اور میچ سپر اوور میں چلا گیا۔پہلے سپر اوور میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 17 رنز بنائے جو کہ جنوبی افریقا کی ٹیم نے آخری گیند پر چھکا لگا کر میچ پھر ٹائی کر دیا۔دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقانے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 23 رنز اسکور کیے، 24 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 19 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور میچ پروٹیز نے جیت لیا۔علاوہ ازیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے 14ویں گروپ میچ میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو باآسانی 67 رنز سے شکست دے دی۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 183 رنز کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 16.

5 اوورز میں 115 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔آئرلینڈ کی جانب سے جارج ڈوک ریل کے 41 رنز رائیگاں گئے، لورکن ٹکر نے 21 رنز بنا سکے، کپتان پال اسٹرلنگ ایک رن بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس اور ایڈم زمپا نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میتھیو کھونیمن نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے اور آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا تھا۔مارکوس اسٹونس نے 29 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی، میٹ رینشا اور جوش انگلس 37، 37 رنز بنا کر نمایاں رہے، ادھرآئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو با آسانی 30 رنز سے شکست دے کر دوسری ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ممبئی میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ویسٹ انڈیز نے رتھرفورڈ کی جارحانہ اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 196 رنز اسکور کیے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے رتھر فورڈ نے 42 گیندوں پر 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔جیسن ہولڈر نے 33، روسٹن چیز نے 34، ہٹ مائر نے 23 رنز بنائے۔انگلینڈ کی طرف سے اوورٹن اور عادل رشید نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔ ویسٹ انڈیز کے 197 رنز کے ہدف کے جواب میں انگلش ٹیم 19 اوورز میں 166 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سیم کرن 43 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔

سیف اللہ

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جنوبی افریقا سپر اوور میں پہلے بیٹنگ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوورز میں ا سٹریلیا میچ میں ا ا ئرلینڈ نے پہلے

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی