الخدمت کا جا معہ ملیہ ملیر میں 75ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260212-08-10
کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت کراچی کے تحت جامعہ ملیہ ملیر میں 75ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا گیا،واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح رکن سندھ اسمبلی فاروق فرحان نے کیا ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع ائرپورٹ چودھری اشرف،ٹاؤن چیئر مین ملیر ٹاؤن ظفر خان ،ڈائریکٹر واش پروگرام گوہر الاسلام ان کے ساتھ تھے ۔افتتاحی تقریب میں الخدمت واش پروگرام کے ذمے داران اور معزز ین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی رکن سندھ اسمبلی فاروق فرحان نے کہا کہ الخدمت 50سال سے اہل کراچی اوراہل پاکستان کی خدمت کر رہی ہے ،الخدمت کے تمام کام قابل قدر ہیں ، کمزور طبقات کی مدد ،قدرتی آفات ہوں یا شہر میں ہنگامی حالات الخدمت ہر موقع پر لوگوں کی خدمت میں پیش پیش رہتی ہے ،انہوں نے کہا کہ پانی کراچی کا دیرینہ مسئلہ ہے اور آلودہ پانی اس سے بھی زیادہ بڑا اور سنگین مسئلہ ہے ، آلودہ پانی سے امراض پھیلتے ہیں ،الخدمت شہر بھر میں لوگوں کو صاف پانی فراہم کر رہی ہے اس لحاظ سے یہ شہریوں کی بڑی خدمت ہے۔امیر جماعت اسلامی ضلع ائرپورٹ چودھری اشرف نے کہا کہ جوکام حکومتیں نہیں کرتیں وہ این جی اوز کرتی ہیں ،الخدمت مبارکباد کی مستحق ہے کہ وہ شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کر رہی ہے ،چیئر مین ملیر ٹاؤن ظفر خان نے کہا کہ الخدمت خدمت کی ایک اعلیٰ مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت اب تک 75واٹرفلٹریشن نصب کر چکی ہے ،ان پلانٹس کی شہر کو مزید ضرورت ہے ،اہل خیر کو چاہیے کہ وہ الخدمت کے ساتھ تعاون کریں ۔ڈائریکٹر واش پروگرام گوہر الاسلام نے کہا کہ الخدمت پورے شہر میں پلانٹس لگانا چاہتی ہے ،پانی اس شہر کا اہم مسئلہ ہے ،الخدمت نے کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیے ہیں، جامعہ ملیہ ملیر میں پلانٹ کی تنصیب اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اہل خیر الخدمت کا ساتھ دیں ۔
کراچی: الخدمت کے تحت رکن سندھ اسمبلی فاروق فرحان جامعہ ملیہ ملیر میں 75ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کررہے ہیں، امیر جماعت اسلامی ضلع ائرپورٹ چودھری اشرف، ٹائون چیئرمین ملیر ظفر خان، ڈائریکٹر واش پروگرام گوہر الاسلام موجود ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح نے کہا کہ الخدمت ملیہ ملیر میں واش پروگرام
پڑھیں:
نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
اسپیشل اولمپکس پاکستان کے تحت نیشنل اسپیشل گیمز 2026کے دوسرے اور آخری مرحلہ میں کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد میڈلز تقسیم اور اختتامی تقریب کاانعقاد ہوا۔
اسپیشل اولمپکس پاکستان کی روح رواں رونق لاکھانی نے استقبالی کلمات ادا کیے، ان کا کہنا تھاکہ گیمز میں ملک بھر سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے والے خصوصی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔
رونق لاکھانی نے گیمز کو کامیاب بنانے میں اسپانسرز اور ڈونرز بشمول میکڈونلڈ، پاکستان او ایم آئی اور فیصل بینک کا خصوصی شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو بھرپور اعتماد دینا چاہیے تاکہ وہ معاشرے کا مضبوط انگ بن سکیں۔
مہمان خصوصی راحل اعجاز کا کہنا تھا کہ سماجی ذمہ داری کے تحت ہم مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، اسپیشل اولمپکس پاکستان کی خصوصی کھلاڑیوں کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں۔
فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے خصوصی طور پر کینیڈا سے آنے والی فیفا فٹبال کوچ کرن غوری نے کہا کہ ایونٹ میں شریک بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دل جیت لیے اور ثابت کیا کہ ان کی صلاحیتیں کسی سے ہرگز کم نہیں، جیسمین نے خصوصی کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین سہولیات کی فراہمی پر اسپیشل اولمپکس پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
فٹبال چیمپئن شپ کے بوائز ایونٹ کی ایک کیٹگری میں فیڈرل ایریاز نے پہلی خیبر پختونخواہ نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،بی کیٹگری میں گلگت بلتستان فاتح رہا اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ بلوچستان نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور اور سندھ نے سوئم رہ کر برانز میڈل حاصل کیا۔
قبل ازیں گیمز میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی،آخر میں کامیاب ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے،اگلے گیمز پنجاب میں ہوں گے، گیمز کا مقصد ذہنی معذوری والے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں اور کھیل میں مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، گیمز کے ذریعہ چلی کے شہر چسینٹیاگو میں ہونے والے ورلڈ سمر اسپیشل گیمز تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔
نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے، جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے ذہنی معذوری کا شکار 82 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔