Jasarat News:
2026-06-03@02:31:52 GMT

صدر زرداری کا خواتین سائنسدانوں کو خراج تحسین

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (صباح نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے “سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کے عالمی دن” کے موقع پر پاکستانی خواتین کی سائنسی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں روشن مستقبل کی علامت قرار دیا ہے۔ ایوانِ صدر سے جاری بیان میں صدر نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ ملک کی جامعات میں طالبات کا تناسب 50 فیصد سے تجاوز کر چکا ہے، جو انجینئرنگ، طب اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تحقیق کی قیادت کر رہی ہیں۔ ساتھ ہی صدرِ مملکت نے برادر ملک ایران کو 47 ویں جشنِ انقلاب اور جاپان کو قومی دن کے موقع پر تہنیتی خطوط ارسال کر کے دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔صدر زرداری نے اپنے پیغام میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سائنسدانوں نرگس ماولوالا، تسنیم زہرا حسین اور مہیرہ عبدالغنی کی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پیش رفت سے صحت اور ماحولیات کے شعبوں میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے مسلم دنیا میں سائنسی تعاون کے لیے COMSTECH کے پلیٹ فارم پر خواتین کے کردار کو بھی سراہا۔ علاوہ ازیں، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور جاپانی شہنشاہ ناروہیٹو کے نام الگ الگ پیغامات میں صدر نے دو طرفہ تعلقات کی پختگی، علاقائی استحکام اور بین الاقوامی امن کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا

گلگت: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ دعا گو ہیں کہ جنگ کے خاتمے کے لیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں کیونکہ خطے اور دنیا میں امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران میں ایک اسکول پر میزائل حملے کے نتیجے میں معصوم بچوں کی شہادت افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا بوجھ صرف متاثرہ ممالک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے عوام اٹھا رہے ہیں، اس لیے امن کی تمام کوششوں کا کامیاب ہونا ضروری ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ملک میں کوئی ایسا سیاستدان نہیں جس نے ان کی طرح ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہو۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ گلگت بلتستان کی ہر تحصیل تک پہنچے ہیں اور عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔

انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کا واحد ایسا فلاحی پروگرام ہے جو براہِ راست غریب عوام تک پہنچتا ہے۔ ان کے مطابق اس پروگرام کے خلاف کی جانے والی تمام سیاسی سازشیں ناکام ہوں گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کا تاریخی کردار رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کو دفاعی اور معاشی دونوں لحاظ سے مضبوط ہونا چاہیے اور ایسی معاشی پالیسی اختیار کی جانی چاہیے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے۔

انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی مقامی لوگوں کو ان کے وسائل پر حق ملکیت دلانے کے لیے کام کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں مقامی آبادی کو حصہ دار بنایا جانا چاہیے تاکہ ترقی کے ثمرات سب سے پہلے مقامی لوگوں تک پہنچ سکیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر عوام نے انتخابات میں ان کی جماعت پر اعتماد کیا تو گلگت بلتستان میں صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو