معصوم نمازیوں کو جمعہ کے وقت دھماکا کرکے شہید کیاگیا، شاہد خان
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پیریاسر ہاس میں بروز جمعہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ملکی سیاسی و سلامتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر پیریاسر سائیں کے میڈیا کوآرڈنیٹر شاہد خان نے کہاکہ اسلام اباد ترلائی امام بارگاہ میں خود کش دھماکہ میں ہلاکتوں پر افسوس رنج کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم نمازیوں کو نماز جمعہ کے وقت خود کش دھماکہ کر کے شہید کیا گیا جس کو انہوں نے ملکی سلامیت پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گرد مسلمانوں اور اسلام کے خلاف سازش کرنے والوں کے اعلی کار ہیں ان کا کسی مذہب کسی دین سے تعلق نہیں یہ صرف اور صرف اسلام کے دشمن ہیں جن کا مقصد دہشت گردی پھیلانا ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ فتن الخوارج اپنے ناپاک مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ملک اس وقت مضبوط ہاتھوں میں ہے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف افواج پاکستان کی کاروائی قابل فخر ہے اخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے بیرونی سازشیں اپنے اختتام کو پہنچیں گی انہوں نے اس دلخراش افسوسناک واقعے پر شہیدوں کے درجات کے لیے دعا کی اور تمام زخمی بھائیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ان کا مزید کہنا تھا کہ لائن فورس ایجنسیز کی سیکیورٹی ملک بھر میں بڑھائی جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
فائل فوٹو۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 17دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشنز 24 مئی کے ٹرین واقعہ کے بعد کیے، جو مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ کے اضلاع میں کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی ہلاکت سے ان علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بہت زیادہ نقصان ہوا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بڑی مقدار میں بارودی مواد اور آئی ای ڈیز برآمد کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی ملک گیر انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔