data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر)سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے جاز انٹرنیشنل ہولڈنگ لمیٹڈ کی جانب سے ٹی پی ایل انشورنس لمیٹڈ کے کنٹرولنگ شیئرز کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔ٹی پی ایل پاکستان میں ڈیجیٹل انشورنس کے شعبے کی ایک بڑی کمپنی ہے۔ اس کمپنی میں جاز انٹرنیشنل جو کہ ایک بڑی ڈیجیٹل آپریٹر کمپنی ہے کے درمیان یہ شراکت داری سے نہ صرف ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہو گی بلکہ انشورنس کے دائرہ میں توسیع اور بیمہ کے صارفین کو جدت اور سہولت ملے گی۔ دونوں کمپنیوں کے مابنین اس معاہدے میں ایس ای سی پی کی سہولت کاری شفاف، مؤثر اور سرمایہ کار دوست ماحول کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے جو کہ ملکی کمپنیوں میںغیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کین لیے اہم ہے۔ پاکستان میں مالیاتی مارکیٹَ کی ترقی کے لیے ایس ای سی پی جامع اصلاحات پر عمل کر رہا ہے۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار