حکومت ویلیو ایڈیشن کی سہولتوں کے لیے معاونت کرے ‘ خادم حسین
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (کامرس ڈیسک) فائونڈر ز گروپ کے سرگرم رکن ،پاکستان اسٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن ، سینئر نائب صدر فیروز پور روڈ بورڈاورسابق ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران غیر ملکی زرِ مبادلہ کے حصول کے ذریعے کے طور پر پاکستان کی برآمدات میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے جو تشویش کاباعث ہے،پاکستان کی برآمدات زیادہ تر خام مال پر مشتمل ہیں جن میں ویلیو ایڈیشن بہت کم ہے اس لیے حکومت ویلیو ایڈیشن کے لیے درکار سہولتوں کے لیے مکمل معاونت اور سرپرستی کرے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ترسیلات زر کی آمدن کی گروتھ پر خوش ہونا چاہیے لیکن اس کے ساتھ برآمدات پر توجہ دیتے ہوئے مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کی طرف بڑھنا چاہیے ،برآمدات فروغ پائیں تو ملک میں صنعتیں چلیں گی ، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور محصولات اکٹھے ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے حالیہ دنو ں میں ایکسپورٹرز کے لیے کچھ ریلیف کے اعلانات تو کئے ہیں لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا حکومت نے اس ریلیف پیکیج کی تفصیلات آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی ہیں یا نہیں لیکن اگر ایسا کیا بھی گیا ہے تو اس پیکیج کا تسلسل نہ صرف ایندھن کی بین الاقوامی قیمتوں پر منحصر ہوگا جو بجلی کے شعبے کے لیے ایک کلیدی جزو ہے بلکہ اس کا دارومدار بجلی کے شعبے کی مجموعی کارکردگی پر بھی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صنعتی بنیاد پر نظر ثانی کرنے اور ٹیکنالوجی بشمول مصنوعی ذہانت کی تیاری میں زیادہ ترقی یافتہ ممالک کا مقابلہ کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ویلیو ایڈیشن برا مدات کے لیے
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی