اسحاق ڈارکا 19سفیروں اور قونصل جنرلز کی تقرریوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارنے 19سفیروں اور قونصل جنرلز کی تقرریوں کا اعلان کیا ہے۔دفترخارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی کو جنیوامیںپاکستان کا مستقل نمائندہ مقررکیا گیا ہے ۔ ایکس پرجاری بیان میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی منظوری سے پاکستان کی بیرونِ ملک نمائندگی کے لیے 19 سفیروں اور قونصل جنرلز کی تقرریاں کی گئی ہیں۔گزشتہ دو برسوں کے مضبوط سفارتی روابط اور بین الاقوامی رسائی کی رفتار کو آگے بڑھاتے ہوئے، ہم دعاگو ہیں کہ ہمارے سفارتی نمائندے واضح مقصد، دانائی اور بالخصوص “اقتصادی سفارت کاری” پر واضح توجہ کے ساتھ اس مشن کو آگے بڑھائیں۔ان میں سے بینکاک میں سعدیہ الطاف قاضی‘ برلن میں سلمان شریف‘ دارالسلام میں حسنین یوسف‘ دوشنبے میں عرفان احمد‘ جنیوامیں طاہر حسین اندرابی‘ کمپالا میں اشعر شہزاد‘ کھٹمنڈو میں محمد عامر خان‘چودھری ٹیپو عثمان کو برطانیہ، ڈاکٹر بلال احمدکوکینیا نیروبی، اوسلو میںعاصم علی خان‘ اسٹاک ہوم میں احمد امجد علی‘ تاشقند میں محمد مدثر ٹیپو‘عمران احمد صدیقی کو ایران میں سفیر مقررکیا گیا ہے۔دوسری جانب نئے قونصل جنرلزمیں سے فرینکفرٹ میں علی انصر زیدی‘ گوانگژو میں یاسر اقبال بٹ‘ قندھار میں شہباز حسین‘ سراج احمد خان کو لاس اینجلس ‘ اویس احمد خان کو مزار شریف، فیصل ابڑوکو مونٹریال میں مقررکیا گیا ہے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔