کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ سندھ پر ون یونٹ لگانے کے مترداف ہے،نثار کھوڑو
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ میں نیا صوبہ بنانے کا مطالبہ سندھ کی عوام میں نفرتیں بڑھانے کی سازش ہے ،آئینی طور پر نئے صوبے بنانے کے لئے متعلقہ صوبائی اسمبلی سے دو تھائی اکثریت سے قرارداد کی منظوری لازمی ہوتی ہے۔ جب تک پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی کے ایوان میں اکثریت میں ہے تب تک سندھ میں نیا صوبہ کبھی نہیں بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز سیکریٹریٹ حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر عاجز دھامرا، ایم این اے پیر آفتاب شاہ، علی محمد سہتو، صدرپیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان شکیل میمن سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ نئے صوبے کے اشو پر بہت حساس ہے اس لیے ایسی باتیں کرکے سیاسی ماحول خراب نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی باتیں آئین کے خلاف ہیں اس لئے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ صوبے کا دارالحکومت چھیننے اور سندھ پر ون یونٹ لگانے کے مترداف ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت وفاق کسی صوبے کو صرف ہدایت تو دے سکتا ہے مگر کسی شہر کا انتظامی کنٹرول نہیں لے سکتا۔ انہوں نے کہا کے آئین میں وفاق اور صوبوں کے دائرے اختیارات واضع کئے گئے ہیں جس کے تحت وفاق کسی صوبے کے کسی بھی شہر کا انتظامی کنٹرول نہیں لے سکتا۔انہوں نے کہا کے وفاقی وزرا ء کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے مطالبے کر رہے ہیں تو اس مطالبے کے لیے کیا وزیراعظم نے ان وفاقی وزرا کو ڈھیل دے رکھی ہے ؟ اگر وزیراعظم نے ایسی ڈھیل اپنے ان وفاقی وزرا کو دے رہے ہیں تو یہ قصور وزیراعظم کا سمجھتے ہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کے سی سی آئی یہ فیصلہ دے چکی ہے کہ صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر متنازعہ کینال نہیں بنے گا اور سندھ کو دریائے سندھ پر کوئی کینال قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کے سندھ کو پہلے ہی پانی کی کمی کا سامنا ہے اس لیے سندھ کو دریائے سندھ پر کوئی کینال نہیں چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا نے بیان دے کر عوام کو گالی دی ہے۔ انہوں نے کہا کے دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر طریقہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ نثار کھوڑو نے مزید کہا کے وفاقی حکومت بین الاقوامی کمیونٹی میں اپنی صلاحتیں منوا رہی ہے اور ہم چاہتے ہیں کے ملک مستحکم چلے اور ملک میں ترقی ہو۔ انہوں نے کہا کے 8فروری کے انتخابات کے متعلق سیاسی جماعتوں کا احتجاج دراصل عوام کے خلاف احتجاج تھا۔
اسٹاف رپورٹر
سیف اللہ
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کے پیپلز پارٹی
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
Ansa Awais Content Writer