یہ بنگلہ دیش کے لیے آزادی کا دن ہے، ڈاکٹر محمد یونس
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
بنگلہ دیش کے عبوری رہنما محمد یونس نے ڈھاکہ کے ایک پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد آج کے انتخابی دن کو ’پورے بنگلہ دیش کے لیے ایک عظیم دن‘ قرار دیا ہے۔
ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یونس نے کہا کہ آج کا انتخاب ملک میں ایک تاریخی تبدیلی کی شروعات ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج سے ہمیں ہر قدم پر ایک نیا بنگلہ دیش تعمیر کرنے کا موقع ملا ہے۔
ریفرنڈم کو غیر معمولی اہمیت قراریونس نے اس بات پر زور دیا کہ امیدواروں کو ووٹ دینا یقیناً اہم ہے، تاہم ریفرنڈم کو انہوں نے ’خصوصی طور پر اہم‘ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم کے نتائج ملک کی سمت بدل سکتے ہیں اور یہ قومی مستقبل کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوگا۔
’خوابوں کی تعبیر اور ڈراؤنے دور کا خاتمہ‘جذباتی انداز میں گفتگو کرتے ہوئے محمد یونس نے کہا کہ یہ میری زندگی کا ایک عظیم دن ہے اور پورے بنگلہ دیش کے لیے بھی ایک عظیم دن ہے، یہ آزادی کا دن ہے۔ یہ ہمارے ڈراؤنے خوابوں کے خاتمے اور ایک نئے باب کے آغاز کی علامت ہے۔
عبوری رہنما نے امید ظاہر کی کہ انتخابی عمل ملک میں استحکام، جمہوریت اور مثبت تبدیلی کی بنیاد رکھے گا، اور بنگلہ دیش ایک نئے دور میں داخل ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش کے محمد یونس یونس نے کے لیے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔