چین، سی ایم پی کی 20ویں سالگرہ کی تقریب کا بیجنگ میں انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
چین، سی ایم پی کی 20ویں سالگرہ کی تقریب کا بیجنگ میں انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2026 سب نیوز
بیجنگ : چین- امریکہ تجارتی اشتراک کے کمرشل میچ میکنگ پروگرام یعنی سی ایم پی کی 20 ویں سالگرہ کی تقریب بیجنگ میں منعقدہ ہوئی۔جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق اس تقریب کا مشترکہ انعقاد چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ، چین میں امریکی سفارت خانے اور امریکی محکمہ تجارت کی انٹرنیشنل ٹریڈ ایڈمنسٹریشن نے کیا۔
تقریب میں چین اور امریکہ کے صنعتی و تجارتی حلقوں سے تعلق رکھنے والے 250 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔ چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ اور امریکی محکمہ تجارت کی انٹرنیشنل ٹریڈ ایڈمنسٹریشن نے 2005 میں چین امریکہ کمرشل میچ میکنگ پروگرام کا آغاز کیا تھا۔ گزشتہ بیس سالوں میں فریقین نے مجموعی طور پر ایک سو سے زائد کاروباری تقریبات کا انعقاد کیا ہے اور دونوں ممالک کے 3000 سے زائد کاروباری اداروں کے لیے سہولیات فراہم کی ہیں۔ یہ پروگرام دونوں ممالک کے کاروباری شعبوں میں تعاون کی علامت بن چکا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبررمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب اگلی خبربنگلادیش میں عام انتخابات کیلئے پولنگ شروع، سخت ترین سیکورٹی انتظامات، 12 کروڑ سے زائد افراد ووٹنگ میں حصہ لے سکیں گے ڈھاکا: ضلع گوپال گنج میں پولنگ اسٹیشن پردستی بم دھماکا صدر نے طویل عرصہ خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دیدی بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سنگین انکشافات، رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع ایف آئی اے کے ڈر سے بیرون ملک سے آنے والے مسافر نے چھلانگ لگادی سپریم کورٹ کا عمران خان کو آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر تک رسائی ، بچوں سے رابطوں کی سہولت دینے کا حکم دھاندلی کی صورت میں کسی کو نہیں بخشا جائے گا: امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیشCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔