سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اپنے گھر میں گر کر زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں ملٹری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق قمر باجوہ اپنی رہائش گاہ کے اندر پھسل گئے اور زخمی ہوگئے۔ انہیں علاج کے لیے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کیا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق انہیں فوری طوری پر اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کرایا گیا جب کہ  ان کے زخموں کی شدت فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی تھی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں سابق آرمی چیف کے بہنوئی نعیم گھمن نے کہا کہ قمر باجوہ ’ننگے پاؤں تھے اور پھسل گئے اور ان کے سر پر چوٹ آئی"۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا طبی معائنہ کیا گیا اور تمام ضروری ٹیسٹ کرائے گئے، نعیم گھمن نے کہا کہ سابق آرمی چیف کی حالت ’’خطرے سے سو فیصد باہر‘‘ ہے۔

65 سالہ قمر باجوہ نے 29 نومبر 2016 سے 29 نومبر 2022 تک 10ویں چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دیں، ان کی مدت ملازمت میں 2019 میں توسیع دی گئی۔

2022 کے آخر میں ریٹائر ہونے کے بعد سے، باجوہ زیادہ تر عوام کی نظروں سے دور رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا

جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔

یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟

جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔

کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟

یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔

‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انسانی فریج جاپان گرمی

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل