بھارت: بیٹے نے گھریلو تنازع پر والدین کو قتل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
بھارت کے شہر بنگلور میں گھریلو تنازع پر بیٹے نے اپنے والدین کو قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلور میں ایک 33 سالہ ٹیک پروفیشنل روہن چندر بھٹ نے بدھ کی صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب اپنے ریٹائرڈ فوجی والد اور ڈینٹسٹ والدہ کو مبینہ طور پر چاقو مار کر قتل کر دیا۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گھریلو تنازع کی وجہ سے اپنے والدین پر چاقو سے حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد ملزم کے والدین کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان دونوں کی موت کی تصدیق کردی۔ بعدازاں اسپتال کی ڈاکٹر مادھوی نیئر نے قریبی پولیس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج کروایا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کے فوری بعد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا اور اب اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔