ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان بین الاقوامی ثالثی عدالت میں بھارت کے خلاف قانونی کارروائی کر رہا ہے، لیکن بھارت نے حاضری نہیں دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک مسلمہ بین الاقوامی معاہدہ ہے اور پاکستان اپنے پانی کے حقوق پر کسی سمجھوتے کو قبول نہیں کرے گا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش عام انتخابات 2026: جماعت اسلامی اور بی این پی میں مقابلہ سخت، کون جیتے گا، کوئی نہیں جانتا

ترجمان نے کہا کہ بھارت میں ریاستی سرپرستی میں ہجوم کے ہاتھوں قتل اور مسلمانوں و مسیحیوں پر مظالم تشویشناک ہیں، جبکہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں افغانستان اور دہشتگرد گروہوں کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی تصدیق ہوئی ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف اقدامات کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

غزہ پیس بورڈ اجلاس کے حوالے سے بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس میں شرکت کریں گے اور 8 مسلم ممالک کی آواز اس اجلاس میں سنی جائے گی۔ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جس کی سرحدیں 1967 سے پہلے کی ہوں گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارت کے کئی رافیل طیارے گرائے اور مستقبل میں بھارتی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا۔ اسلام آباد میں داعش کے حملے کے معاملے کو عالمی سطح پر اٹھایا جا رہا ہے اور داعش کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں موجود ہے۔

مزید پڑھیں: این ڈی یو میں جاری انٹرنیشنل ورکشاپ آن لیڈرشپ اینڈ اسٹیبلیٹی کے شرکا کی وزارت خارجہ آمد

کرکٹ کے حوالے سے کہا گیا کہ کھیل کو سیاست کا ہتھیار بنانے کی کوشش غلط ہے، اور پاکستان نے بنگلہ دیش اور سری لنکا کے ساتھ میچ کھیلنے کا فیصلہ کھیل کے اصولوں کے مطابق کیا۔

انہوں نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی حمایت کی اور کہا کہ پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے پرامن حل کی کوششیں جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اقوام متحدہ اندرابی پاکستان ترجمان دفتر خارجہ دفتر خارجہ سندھ طاس معاہدہ طاہر اندرابی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ پاکستان ترجمان دفتر خارجہ دفتر خارجہ سندھ طاس معاہدہ طاہر اندرابی دفتر خارجہ کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا