سپارکو نے پاکستان کا دوسرا مقامی سیٹلائٹ EO-2 کامیابی سے لانچ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ )سپارکو نے چین کے یانگ جیانگ سی شور سینٹر سے پاکستان کا دوسرا مقامی سیٹلائٹ EO-2 کامیابی سے لانچ کر دیا۔
ترجمان کے مطابق یہ سیٹلائٹ زمین کے مشاہدے اور امیجنگ کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ سپارکو کا EO-2 لانچ ملکی خلائی مہارت کی علامت ہے اور یہ منصوبہ بندی اور وسائل کے انتظام کے لیے اہم ڈیٹا فراہم کرے گا۔ پاکستان کے سیٹلائٹس کے بیڑے میں اضافے سے مشاہدات کے تسلسل اور درستگی میں بہتری آئے گی۔
ساہیوال سے فتنہ الخوارج کا کارندہ گرفتار
ترجمان کے مطابق یہ سیٹلائٹ حکمرانی، آفات کے انتظام اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی میں معاون ثابت ہوگا۔ مقامی EO-2 پاکستان کی سیٹلائٹ تیاری میں خود انحصاری کا مظہر ہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔