تہاڑ جیل میں قید بھارتی اداکار کی اہلیہ کا بالی ووڈ سے متعلق بڑا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
تہاڑ جیل میں چیک باؤنس کیس میں قید اداکاری راجپال یادو کی اہلیہ رادھا نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر بالی ووڈ کے ساتھی اداکاروں کی تعریف کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو چیک باؤنس کیسز میں دہلی کی تہاڑ جیل حکام کے سامنے سرنڈر کر چکے ہیں، وہ شدید مالی مشکلات کے باعث قرض کی رقم ادا نہ کرسکے۔
اداکار کی اہلیہ رادھا نے بھارتی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب نے ان کا ساتھ دیا ہے، انڈسٹری نے بھرپور تعاون کیا ہے، ہم سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو مدد کے لیے آگے آئے ہیں۔
اداکار کی ضمانت کی سماعت آج ہوگی اور ان کا خاندان پرامید ہے کہ وہ آج ضمانت پر رہا ہوجائیں گے کیونکہ فلم انڈسٹری کے کئی اداکار ان کی حمایت میں قدم آگے بڑھا رہے ہیں۔
راجپال یادو کی مدد کرنے والوں میں سونو سود، میکا سنگھ اور گرمیٹ چوہدری شامل ہیں، جب کہ سلمان خان، اجے دیوگن اور ورون دھون نے بھی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یادو کے ایک جذباتی بیان کی خبر سامنے آئی۔
جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انڈسٹری میں ان کا کوئی دوست نہیں ہے جس کے بعد بالی وڈ کے کئی نمایاں نام آگے بڑھ کر ان کی حمایت میں شامل ہو گئے۔
اداکار سونو سود سب سے پہلے عوامی طور پر راجپال یادو کی مدد کرنے کی اپیل کرنے والوں میں شامل تھے، اس کے بعد، مزید اداکاروں نے بھی رابطہ کیا۔
راجپال یادو کے مینیجر کا کہنا تھا کہ سب نے وعدے کیے ہیں، لیکن ایسے لین دین ایک رات میں نہیں ہوتے، ذہنی طور پر خاندان کو مضبوط رہنا ہوگا جب کہ گھر میں فروری کے بعد کئی تقریبات بھی ہیں، اور سب چاہتے ہیں کہ راجپال بھائی اس سے پہلے باہر ہوں۔ امید ہے کہ وہ کل تک رہا ہو جائیں گے۔
خیال رہے کہ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے بھول بھلیاں، ہنگامہ، ڈھول، چھپ چھپ کے، پھر ہیرا پھیری، اور کل ہو نہ ہو سمیت دیگر بے شمار کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
چیک باؤنس کیس
بالی ووڈ کامیڈین اداکار راجپال یادیو کو اس وقت جیل بھیجا گیا جب دہلی ہائی کورٹ نے ان کی درخواست مسترد کر دی جس میں انہوں نے واجب الادا رقم ادا کرنے کے لیے مزید وقت مانگا تھا، اداکار کو تقریباً 9 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔
یاد رہے کہ اپریل 2018 میں راج پال یادو کو ہندوستان کی عدالت نے قرضہ لینے اور مقررہ وقت پر ادائیگی نہ کرنے پر 6 ماہ قید کی اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی تھی لیکن ان کی فوری ضمانت بھی منظور کرلی گئی تھی۔
تاہم، جون 2024 میں، ہائی کورٹ نے ان کی سزا کو عارضی طور پر معطل کر دیا تھا، بشرطیکہ وہ ’سنجیدہ اور حقیقی اقدامات‘ کریں تاکہ مخالف فریق کے ساتھ دوستانہ تصفیے کے امکان کو تلاش کیا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: راجپال یادو بالی ووڈ
پڑھیں:
بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
سیکیورٹی اداروں نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے معلومات فراہم کرنے والے شخص کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے، جبکہ ان کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران حبیبہ پیرجان کی رہائش گاہ سے ڈائریاں، کالعدم بی ایل اے کے ہلاک دہشتگردوں سے متعلق ریکارڈ، ریاست مخالف مواد اور بھارتی فنڈنگ کے شواہد برآمد ہوئے۔ تحقیقات سے حبیبہ پیرجان کے کالعدم بی ایل اے کے اہم کمانڈروں، خصوصاً رستم پیرجان، کے ساتھ روابط سامنے آئے۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا کی جانب سے بی ایل اے اور 3 سینیئر رہنماؤں پر دہشتگردی کے الزامات کے تحت پابندیاں عائد
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ان کی پروپیگنڈا شاعری اور زہریلی سوشل میڈیا سرگرمیاں معصوم نوجوانوں میں ریاست مخالف بیانیے اور باغیانہ سوچ کو فروغ دینے کے لیے استعمال کی جاتی رہی ہیں۔
حبیبہ پیرجان، زوجہ حنیف ضلع کیچ کے علاقے دشت کی رہائشی ہیں۔ انہیں 25 مئی 2026 کو کراچی کے علاقے گلشنِ مزدور میں ایک مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران ٹریس کیا گیا تھا، تاہم علاقے کا محاصرہ مکمل ہونے سے قبل وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔
کارروائی کے دوران ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لی گئی جہاں سے ڈائریاں، کالعدم بی ایل اے کے ہلاک شدہ عسکریت پسندوں سے متعلق تحریری ریکارڈ اور دیگر مواد برآمد ہوا۔ سیکیورٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ برآمد شدہ مواد میں بھارتی مالی معاونت اور ریاست مخالف سرگرمیوں سے متعلق بعض اہم شواہد بھی شامل ہیں جن کا مزید تجزیہ کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات اور انٹیلیجنس معلومات سے حبیبہ پیرجان کے کالعدم بی ایل اے کے متعدد اہم کمانڈروں، بالخصوص رستم پیرجان، کے ساتھ مبینہ قریبی روابط کی نشاندہی ہوئی ہے۔ انہوں نے ضلع کیچ کے دشت کے پہاڑی علاقوں میں رستم پیرجان سے کم از کم 2 ملاقاتیں کیں، جن میں ایک ملاقات رواں سال 14 فروری کو ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دستیاب ریکارڈ سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ اسلحہ اور دیگر سامان کی ترسیل میں سہولت کاری، بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) سے وابستہ متعدد شخصیات سے روابط اور سوشل میڈیا پر بی ایل اے سے منسلک پلیٹ فارمز کے ذریعے ریاست مخالف مواد کی تشہیر میں سرگرم کردار ادا کرتی رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق حبیبہ پیرجان کی شاعری اور تحریروں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دستیاب مواد میں ایسی نظمیں اور اشعار شامل ہیں جن میں مسلح عناصر کی تعریف، ریاستی اداروں کے خلاف بیانیے کی ترویج اور نوجوانوں کو باغیانہ سوچ کی جانب راغب کرنے کے عناصر پائے جاتے ہیں۔
ان کی اکثر نظموں میں مسلح گروہوں اور شدت پسندوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے، جبکہ بعض تحریروں میں نوجوانوں کو انتخابی عمل سے دور رہنے، ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پیدا کرنے اور مسلح جدوجہد کی حمایت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ کالعدم بی ایل اے کے ایک گروپ کے اشتہاری سربراہ حربیار مری کی تحسین میں بھی ایک نظم لکھی گئی ہے، جس کا اردو ترجمہ اور عکس بھی موجود ہے:
حربیار مری کے نام
ٹوٹا ہوا وطن کا آواز ہے حربیار
کالی رات کا خوف ہے حربیار
پہاڑوں میں کھڑا ہوا ہے اپنی بات کہ اوپر
ایک آگ کی طرح ہے حربیار
اسکو خبر ہے اس راستہ کا
آجاؤ ہمسفر ہماری آواز ہے حربیار
حبیبہ سو دفعہ سوچ چکی ہے
ہر بلوچ کا درد وار ہے حربیار
حکام کے مطابق ایسے مواد کو شدت پسندی اور دہشتگردی کے لیے ہمدردی پیدا کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: بی ایل اے کی محدود کارروائیاں اور سوشل میڈیا پر بڑا تاثر دینے کی ناکام حکمت عملی
سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ حبیبہ پیرجان کے خلاف دستیاب شواہد اور برآمد شدہ مواد کا فرانزک و قانونی جائزہ جاری ہے، جبکہ ان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق مطلوب خاتون کے بارے میں مصدقہ معلومات فراہم کرنے والے شخص کے لیے 10 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
10 لاکھ روپے انعام انٹیلیجنس معلومات بلوچ یکجہتی کمیٹی پروپیگنڈا شاعری حبیبہ پیرجان رستم پیرجان سیکیورٹی ادارے عسکریت پسند کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کالعدم بی ایل اے