وال سٹریٹ جرنل کے مطابق یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کے شام سے مکمل انخلاء کے وسیع منصوبے کا حصہ ہو سکتا ہے، جس میں جنوری 2026 کے اواخر سے تیزی آ رہی ہے۔ امریکا التنف کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے اردن میں اپنے اڈے استعمال کر سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کئی سالوں سے شام میں تعینات امریکی فوجی 11 سال بعد التنف اڈہ چھوڑ کر اردن کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔ تسنیم نیوز کے مطابق شام میں تعینات امریکی افواج نے بدھ کے روز التنف اڈے سے اردن کے البرج اڈے کی طرف مکمل طور پر انخلا کیا۔ الجولانی حکومت سے وابستہ ایک فوجی ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ انخلاء کی کارروائی تقریباً 15 دن پہلے شروع ہوئی تھی اور اب ختم ہو گئی ہے۔

التنف اڈہ شام، اردن اور عراق کی سرحدی مثلث میں واقع ہے اور اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے۔ یہ اڈہ 2014 میں داعش کے خلاف امریکی اتحاد کی کارروائیوں کا مرکز قائم کرنیکے لئے بنایا گیا تھا، لیکن اس کا بنیادی کام شام میں مزاحمتی قوتوں کی موجودگی کی نگرانی کرنا تھا۔ اس اڈے پر بشار الاسد کے دور میں شامی دہشت گردوں کو مسلح کرنے اور تربیت دینے کی بھی متعدد اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

اس سے پہلے شام میں امریکی فوجی موجودگی بنیادی طور پر ملک کے شمال مشرق میں چند محدود اڈوں اور التنف بیس پر مرکوز تھی۔ امریکی افواج کے فرائض میں انٹیلی جنس سپورٹ، آپریشنل کوآرڈینیشن اور فضائی مدد شامل تھی۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ انخلاء مکمل ہو گیا ہے اور الجولانی حکومت کی افواج نے فوری طور پر اڈے پر اپنی فوجی چوکیاں قائم کیں اور امریکیوں کے جانے کے بعد حفاظتی اقدامات کو تیز کر دیا۔

التنف میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد کا تخمینہ 200 کے قریب لگایا گیا تھا، جو شام میں تقریباً 1000 امریکی فوجیوں کی کل موجودگی کا حصہ ہے۔ یہ انخلاء امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) یا بین الاقوامی اتحاد کے سرکاری بیان کے بغیر عمل میں آیا۔ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ امریکا التنف کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے اردن میں اپنے اڈے استعمال کر سکتا ہے۔ وال سٹریٹ جرنل کے مطابق یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کے شام سے مکمل انخلاء کے وسیع منصوبے کا حصہ ہو سکتا ہے، جس میں جنوری 2026 کے اواخر سے تیزی آ رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امریکی فوجی سکتا ہے

پڑھیں:

امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی

امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل