Jang News:
2026-07-24@01:32:24 GMT

جیل میں بانی پی ٹی آئی کو دستیاب سہولیات پر رپورٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

جیل میں بانی پی ٹی آئی کو دستیاب سہولیات پر رپورٹ جاری

--فائل فوٹوز

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دستیاب سہولتوں سے متعلق سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں فوری آنکھ کے معائنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کا طبی معائنہ ذاتی ڈاکٹر فیصل سلطان، ڈاکٹر عاصم یوسف یا کسی ماہر ڈاکٹر سے بھی کرایا جا سکتا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی سفارش کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی قید تنہائی اور ٹی وی تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کتابیں فراہم کی جائیں، حفاظت اور سیکیورٹی کے حوالے سے درخواست گزار نے کوئی تشویش ظاہر نہیں کی۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ ان کے زیرِ استعمال کمپاؤنڈ میں تقریباً 10 سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں، ایک کیمرے کی کوریج غسل خانے تک ہے، لیکن کمرے یا سیل کے اندر کوئی کیمرہ نہیں ہے، کمپاؤنڈ کے باہر اور اطراف کے تمام علاقے مسلسل نگرانی میں ہیں، مجموعی طور پر انہوں نے اپنی حفاظت اور سیکیورٹی کے بارے میں کوئی خدشہ ظاہر نہیں کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روزمرہ معمولات کے مطابق بانی پی ٹی آئی صبح تقریباً 9:45 بجے ناشتہ کرتے ہیں، 11:30 بجے سے تقریباً ایک گھنٹے تک قرآنِ مجید کی تلاوت کرتے ہیں اور پھر محدود ورزش کے آلات استعمال کرتے ہیں جس میں ایک ایکسرسائز بائیک اور دو 9 کلوگرام وزنی ڈمبل شامل ہیں۔

دوپہر 1:15 بجے غسل کے بعد انہیں کمپاؤنڈ کے چہل قدمی کے شیڈ تک رسائی دی جاتی ہے، جہاں وہ بیٹھ سکتے ہیں یا چہل قدمی کر سکتے ہیں، دوپہر کا کھانا تقریباً 3:30 سے 4:00 بجے کے درمیان ہوتا ہے، شام 5:00 بجے انہیں دوبارہ مختصر چہل قدمی کی اجازت دی جاتی ہے، تقریباً شام 5:30 بجے سے اگلی صبح 10:00 بجے تک وہ اپنے سیل میں رہتے ہیں۔

سیل بلاک اڈیالا جیل کے اندر تقریباً 5 منٹ کی پیدل مسافت پر واقع ہے، احاطہ مخصوص اور اضافی حفاظتی اقدامات کے تحت بنایا گیا ہے، احاطے کی بیرونی دیواریں 12 فٹ بلند ہیں اور خاردار تار نصب ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے مطابق احاطے میں 5 وارڈرز اور ایک اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ 24 گھنٹے تعینات ہیں، احاطے کے اندر تقریباً 12 ضرب 30 فٹ کا لان موجود ہے، جہاں بانی پی ٹی آئی دھوپ، تازہ ہوا، ورزش اور چہل قدمی کے لیے جاتے ہیں، یہ علاقہ صاف ستھرا اور مناسب طور پر برقرار رکھا گیا ہے، سیل بلاک میں تقریباً 4 سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی رپورٹ میں چہل قدمی گیا ہے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری  سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق