اسٹیو اسمتھ اور وسیم اکرم کا کمبینیشن سیالکوٹ اسٹالینز کو بلندیوں پر لے جائے گا، ٹیم مالکان
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
پی ایس ایل کی نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کے مالکان کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ اور وسیم اکرم کا کمبینیشن سیالکوٹ اسٹالینز کو بلندیوں پر لے جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار سیالکوٹ اسٹالینز کی چئیر پرسن صبیحہ سلطان اور کو آنر محمد شاہد نے ایکسپریس نیوز کے مارننگ شو ایکسپریسو میں بات کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق کپتان وسیم اکرم کو سیالکوٹ اسٹالینز کا صدر بنانے کا مقصد ان کے تجربات اور سوچ سے پاکستان کرکٹ میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
وسیم اکرم کے فینز دنیا بھر میں ہیں، ان کے سوچنے اور سمجھنے کا طریقہ سب سے مختلف ہے، وہ لیگ کرکٹ کے معاملات کو بہتر طریقے سے آگے بڑھا سکتے ہیں، یقین ہے کہ اسٹیو اسمتھ اور وسیم اکرم کا کمبینیشن ٹیم کو بلندیوں پر لے جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا وسیم اکرم اور اسٹیو اسمتھ جیسے بڑے ناموں کو ساتھ اس لیے رکھا ہے کہ ان کی موجودگی میں پاکستان کے نوجوانوں کو سیکھنے اور آگے بڑھنے کا موقع ملے۔
ٹیم کے نام کی طرح سیالکوٹ اسٹالینز کے لیے منتخب کردہ کھلاڑیوں کے چناؤ میں پاور فل، فوکس، ریس میں آگے بڑھنے کے لیے جانفشانی، سخت محنت اور کمٹمنٹ رکھنے والے کرکٹرز کو ترجیح دی گئی ہے۔
یقین ہے کہ سیالکوٹ اسٹالینز کی ٹیم اپنی ہم عصر ٹیموں کو ٹف ٹائم دے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم آکشن کا حصہ بن کر بہت اچھا لگا، پی سی بی کی طرف سے تمام انتظامات زبردست تھے، کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے چناؤ کی طرح مزید سرپرائز بھی آنے والے دنوں میں دینے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح کھیلوں کے چیزوں کی وجہ سے پوری دنیا میں سیالکوٹ کی الگ پہچان ہے۔ فیفا اور پوری دنیا پاکستانی فٹبال کی اہمیت کو تسلیم کرچکی ہے، اس طرح ہماری فلاسفی ہے کہ اب کرکٹ ٹیم بھی سیالکوٹ کی شناخت بنے۔
یہ ٹیم ہماری نہیں، بلکہ سیالکوٹ شہر اور کرکٹ کے دیوانوں کی ہے۔ ہم سب نے مل کر ٹیم سیالکوٹ کو کامیابی دلانی ہے۔ خواہش ہےکہ سیالکوٹ کے تمام لوگ، ادارے ہمارے ساتھ کندھے سےکندھا ملا کر کھڑے ہوں۔
یاد رہے کہ ٹیم سیالکوٹ کے پہلے آنر حمزہ مجید نے اب الفا اسپورٹس کی چیئرپرسن صبحیہ سلطان اور محمد شاہد کو ٹیم کے 75 فیصد شئیرز فروخت کردیے ہیں، حمزہ مجید کے پاس اب 25 فیصد شیئرز ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیالکوٹ اسٹالینز اسٹیو اسمتھ وسیم اکرم
پڑھیں:
گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
فیصل کریم کنڈی نے خط میں کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام تائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے اور اس میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کر کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خط میں مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔
انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر کے قبائلی اضلاع کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے قبل ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کی معاشی و مالی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے، جبکہ ٹیکسوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل یا کسی مناسب آئینی فورم پر فوری طور پر پیش کیا جائے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وفاق اور صوبے کی یکساں ٹیکس پالیسی قبائلی عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ ٹیکس ریلیف سے ضم شدہ اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی دھارے میں انضمام کا عمل مزید تیز ہوگا۔