احتجاج کے دوران مطالبہ کیا گیا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کی جائے اور ایسے تمام دہشت گرد نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا جائے جو پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں دہشت گردی کے پیچھے بیرونی قوتیں بھی کارفرما ہیں جو پاکستان کو مستحکم نہیں دیکھنا چاہتیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کا سانحہ مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں حملے کے خلاف کراچی میں احتجاجی مظاہرے کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر سانحہ مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ ترلائی اسلام آباد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر شہداء کی یاد میں شمع روشن کی گئی اور شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی، ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دُعا کی گئی اور دہشت گردی کے خلاف پُرامن احتجاج کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی جیسے انسانیت سوز عمل کا فوری خاتمہ ناگزیر ہے، کیونکہ اس کی لپیٹ میں معصوم بچے، بزرگ اور بے گناہ شہری آتے ہیں۔ احتجاج کے دوران مطالبہ کیا گیا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کی جائے اور ایسے تمام دہشت گرد نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا جائے جو پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں دہشت گردی کے پیچھے بیرونی قوتیں بھی کارفرما ہیں جو پاکستان کو مستحکم نہیں دیکھنا چاہتیں۔

کراچی پریس کلب میں ہونے والے اس احتجاجی پروگرام سے علامہ صادق جعفری (صدر  مجلس وحدت مسلمین کراچی)، ڈاکٹر ثروت عسکری، ہیومن رائٹس کے جمشید حسین، ڈاکٹر محبوب علی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے بین الاقوامی سازش قرار دیا۔ اس موقع پر ہیومن رائٹس کونسل پاکستان کی سینیئر وائس پریزیڈنٹ تابندہ رضوی نے مجلس وحدت مسلمین کے صدر احسن عباس رضوی، عارف رضا زیدی، ناصر الحسینی، مفتی علی مرتضیٰ، ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر شابانہ کاظمی، ڈاکٹر ثروت عسکری اور صدر کراچی ایم ڈبلیو ایم محمد صادق جعفری سمیت نامور علماء و شخصیات کو مدعو کیا، جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پروگرام میں ہیومن رائٹس کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل ایاز مغل، کراچی ڈویژن کے صدر بشیر احمد درس، جنرل سیکرٹری تنزیلہ خرم، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے سیکرٹری جندل عباس اور اسامہ قائم خانی، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر جاوید حسین اور جنرل سیکرٹری ارسلان احمد صدیقی، ڈسٹرکٹ ایسٹ سے حسن رضا اور ان کے ساتھیوں، جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر ملک طارق، جنرل سیکرٹری اکبر مغل اور راجہ اظہر نے خصوصی انتظامات کیے۔ تمام مقررین نے دہشت گردی کے خلاف بھرپور مذمت اور شہداء سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ آخر میں شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور امن، انسانیت اور پاکستان کے استحکام کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جاتی رہے گی۔.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جو پاکستان کو دہشت گردی کے کہ دہشت گردی کیا گیا کے صدر

پڑھیں:

دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔

انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل