data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیکنالوجی کے ماہر ایلون مسک نے خلا میں صنعتی سرگرمیوں کے ایک نئے اور انقلابی تصور کو عملی جامہ پہنانے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے چاند پر مصنوعی ذہانت سے لیس سیٹلائٹس تیار کرنے کی فیکٹری قائم کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خیال ٹیکنالوجی کے ماہر ایلون مسک نے اپنی اے آئی کمپنی ایکس اے آئی کے ملازمین کے ساتھ ہونے والی ایک اہم میٹنگ کے دوران رکھا، جہاں مستقبل کی ٹیکنالوجی اور خلائی حکمتِ عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میٹنگ میں ایلون مسک نے نہ صرف چاند پر سیٹلائٹ فیکٹری کے قیام کا تصور پیش کیا بلکہ یہ بھی بتایا کہ وہ وہاں ایک دیوہیکل غلیل نما ڈیوائس نصب کرنا چاہتے ہیں، جس کے ذریعے سیٹلائٹس کو براہِ راست خلا میں لانچ کیا جا سکے،  یہ نظام لانچنگ کے روایتی طریقوں کے مقابلے میں کم لاگت اور زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتا ہے، جس سے خلائی مشنز میں نمایاں سہولت میسر آئے گی۔

تاہم ایکس اے آئی کی جانب سے اس مجوزہ منصوبے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، جس کے باعث اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے، اگر یہ منصوبہ عملی صورت اختیار کرتا ہے تو یہ خلائی صنعت میں ایک نئی دوڑ کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ ایلون مسک نے خلا میں فیکٹریوں یا ڈیٹا مراکز کے قیام کا عندیہ دیا ہو۔ چند روز قبل اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ مصنوعی ذہانت میں تیز رفتار ترقی کا دار و مدار وسیع ڈیٹا سینٹرز پر ہے، جن کے لیے بے پناہ توانائی اور جدید کولنگ سسٹمز درکار ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زمین پر اے آئی کے بڑھتے ہوئے تقاضوں کو پورا کرنا مستقبل میں مشکل ہو سکتا ہے، جس کے باعث طویل المدتی بنیادوں پر خلا میں ڈیٹا سینٹرز اور اے آئی مراکز قائم کرنا ناگزیر ہو جائے گا۔

ایک پوڈ کاسٹ گفتگو میں ایلون مسک نے یہاں تک کہا تھا کہ آئندہ 36 ماہ کے اندر اندر اے آئی مراکز کو خلا میں منتقل کرنے کی سمت عملی پیش رفت شروع ہو سکتی ہے، اس قدم سے نہ صرف زمین پر توانائی کے دباؤ میں کمی آئے گی بلکہ خلائی ٹیکنالوجی میں بھی ایک نئی جہت کا اضافہ ہوگا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایلون مسک نے خلا میں اے آئی

پڑھیں:

جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا

جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔

یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟

جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔

کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟

یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔

‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انسانی فریج جاپان گرمی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم