Daily Sub News:
2026-07-24@01:31:43 GMT

پی ٹی آئی نے عمران خان کی صحت سے متعلق احتجاج کی کال دیدی

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

پی ٹی آئی نے عمران خان کی صحت سے متعلق احتجاج کی کال دیدی

پی ٹی آئی نے عمران خان کی صحت سے متعلق احتجاج کی کال دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2026 سب نیوز

پشاور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر نے پارٹی کارکنان اور عوام کو کل جمعہ کے بعد صوبے بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔
جنید اکبر کے مطابق نمازِ جمعہ کے بعد خیبر پختونخوا کے تمام پریس کلبز کے سامنے پارٹی قائد عمران خان کی صحت سے متعلق جاری تشویشناک صورتحال کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ کارکنان اور عوام بڑی تعداد میں باہر نکل کر اپنے لیڈر سے اظہارِ یکجہتی کریں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم اپنے لیڈر کے لیے باہر نکلے۔ عمران خان نے ہماری خاطر قید کاٹی، اب ہماری باری ہے کہ ہم ان کی صحت کے لیے آواز بلند کریں۔پی ٹی آئی قیادت نے کارکنان کو پرامن احتجاج کی ہدایت کرتے ہوئے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعنوان: جنت ایک درخت کی آغوش میں سال 2026 کا پہلا سی ڈی اے بورڈ اجلاس، متعدد منصوبوں کی منظوری عمران خان کی ایک آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے، شوکت یوسفزئی پی ٹی آئی نے عمران خان کی صحت سے متعلق احتجاج کی کال دے دی عمران خان کو جیل میں کیا سہولیات دستیاب ہیں؟ تفصیلی رپورٹ سامنے آ گئی چین کی لانچنگ کے ذریعے پاکستان کے پی آر ایس سی ۔ای او ٹو سیٹلائٹ سمیت سات سیٹلائٹس مدار میں داخل ہو گئے پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، ہر ضلع تک سہولتیں پہنچائیں گے: مریم نواز TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عمران خان کی صحت سے متعلق احتجاج کی کال پی ٹی آئی

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان