وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن محمود خان اچکزئی کے پاک فوج سے متعلق بیان کو بڑا غیر ذمہ دارانہ عمل قرار دے دیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ لیڈر آف اپوزیشن نے کہا کہ پاکستان کی فوج چار اضلاع کی فوج ہے، اس سے بڑا غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں ہوسکتا، محمود خان اچکزئی سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی تھی، اس وقت پاکستانی فوج کا تشخص قومی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پانچ سال میں تین ہزار ایک سو اکتالیس اہلکار شہید ہوئے، کشمیر، بلوچستان، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے افسران اور جوان شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی نظریات رکھیں لیکن اٹیک نہ کریں، پاک فوج کسی صوبے یا ضلع کی فوج نہیں ہے، دہشت گردی کی اس جنگ میں ہم روزانہ نقصان اٹھا رہے ہیں جبکہ بلوچستان میں 200 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں خون خرابے کی کوئی اجازت نہیں ہے ہمارے فوجیوں کی گردنیں تنوں سے جدا کر دی جاتی ہیں، پاک فوج اپنے خون سے اپنے حلف کی تائید کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم سیاست دان گرے ایریاز میں رہ رہے ہوتے ہیں، ہم پارٹیاں بدلتے ہیں لیکن ان شہیدوں نے پارٹیاں نہیں بدلیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم اپنے مفادات اور اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں اگر میں خون سے کھینچی ہوئی لکیر کراس کرتا ہوں تو ایوان میں بیٹھنے کا حق نہیں، میرا محمود خان اچکزئی سے پرانا تعلق ہے اور میں نے ان کی طرح محمود اچکزئی کی نقل نہیں اتاری۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کیا پاکستانی فوج چار ضلعوں کی فوج ہے؟ انہوں نے کہا کہ پنجابیوں کے شناختی کارڈ دیکھ کر پنجابی مزدوروں کو قتل کیا جاتا ہے، لیکن اس کو صوبائیت کا رنگ نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے اعداد و شمار کو چیلنج کریں کہ یہ چار ضلعوں کی فوج ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اس قسم کا غیر ذمہ دارانہ بیان اس عہدے کی تذلیل ہے، یہ پورے قوم کی جنگ ہے، کسی ضلع کی نہیں۔

مزید پڑھیں : اپوزیشن لیڈر کا پاک فوج پر حالیہ بیان انتہائی افسوسناک اور جھوٹ پر مبنی ہے، سیکیورٹی ذرائع

خواجہ آصف نے پاک فوج میں صوبائی تناسب کی تفصیلات ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج وفاق کی فوج ہے، چار ضلع کی نہیں، پاک فوج میں پنجاب کا تناسب 51.

1 فیصد، سندھ کا 20.52 فیصد، خیبرپختونخوا کا 16.28 فیصد اور بلوچستان کا 6.04 فیصد ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا فوج میں تناسب 2.4 فیصد جبکہ اقلیتی نمائندگی 3.52 فیصد ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ افغان شہریوں کی وجہ ہجرت ختم ہو چکی ہے، افغانستان میں ان کی اپنی حکومت ہے اور انہیں وہاں جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اسٹریٹیجک ڈیپتھ تسلیم نہیں کرتے اور افغانستان کو پانچواں صوبہ کہنا خام خیالی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم افغانستان کے ساتھ امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف ہر صوبے نے خون دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین اور اصولوں پر ہمارا کوئی اختلاف نہیں اور ہم اپنے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔

قومی اسمبلی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی، جسے وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کیا۔ ایوان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کیا اور پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

 

Tagsپاکستان

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع کی فوج ہے پاک فوج

پڑھیں:

نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے

راو دلشاد: محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے دورے کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ سے گلگت بلتستان روانہ ہوئے۔ اس موقع پر خواجہ محمد آصف اور رانا ثناء اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

دورے کے دوران نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف عوامی جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • جاپان میں جنگلی ریچھ نے حملے کر کے چار افراد کو زخمی کر دیا
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • 5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • خطے میں تنازعات کے پُرامن حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار