ترکیہ میں وزیرِ انصاف کی تقرری پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی، اراکین کی ایک دوسرے پر لاتوں ،گھونسوں کی بارش
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
ترکیہ میں آکن گرلگ کی بطور وزیرِ انصاف تقرری کے بعد پارلیمنٹ کا اجلاس شدید ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا۔
اپوزیشن جماعتوں نے ان کی نامزدگی پر سخت اعتراض کرتے ہوئے ایوان میں احتجاج کیا، جس دوران بعض اراکین کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی اور ایک دوسرے پر گھونسوں اور لاتوں کی بوچھاڑ کی گئی۔ اپوزیشن اراکین نے آکن گرلگ کو حلف اٹھانے سے روکنے کی کوشش کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی تقرری متنازع اور قابلِ اعتراض ہے۔
یاد رہے کہ آکن گرلگ اس سے قبل چیف پراسیکیوٹر کے طور پر اپوزیشن کے خلاف کریک ڈاؤن کی قیادت کر چکے ہیں، جس کے باعث ان کی بطور وزیرِ انصاف نامزدگی نے سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھا دیا ہے۔
دوسری جانب حکومتی اراکین نے صدر رجب طیب اردوان کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ آکن گرلگ نے ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے فرائض انجام دیے ہیں، تاہم اپوزیشن نے اس تقرری کو جمہوری اقدار اور شفافیت کے اصولوں کے منافی قرار دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل آکن گرلگ
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔