پی ایس کیو سی اے اورکنٹرولر جنرل آف اکاونٹس کے درمیان مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ایم او یو پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے )اورکنٹرولر جنرل آف اکاونٹس کے درمیان مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے۔ پی ایس کیو سی اے اس نظام کے لیے ضروری ہارڈویئر اور محفوظ نیٹ ورک انفراسٹرکچر کی خریداری اور تنصیب کی نگرانی کرے گا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے ڈاکٹر سیدہ ضیا بتول کاکہناہے یہ شراکت داری محض ایک معاہدہ نہیں بلکہ ایک بنیادی اصلاح ہے جس کے ذریعے دستی طریقہ کار کا خاتمہ، صوابدیدی عمل میں کمی اور حقیقی وقت میں جوابدہی کو یقینی بنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کنٹرولر جنرل آف اکاونٹس اور پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے )کے مابین مالیاتی نظام کو ڈیجیٹل بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کر دیے گئے۔

یہ معاہدہ پی ایس کیو سی اے میں فنانشل اکانٹنگ اینڈ بجٹنگ سسٹم کے باضابطہ نفاذ کا آغاز ہے، جو ادارہ جاتی جدت اور مالیاتی اصلاحات کی جانب ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔یہ اقدام ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے ڈاکٹر سیدہ ضیا بتول کی قیادت میں جاری اصلاحاتی ایجنڈے کا مرکزی حصہ ہے، جو وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کے وژن کے مطابق گورننس کو مضبوط بنانے، مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور مکمل ڈیجیٹلائزیشن و شفافیت کے ذریعے عوامی اعتماد کو فروغ دینے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔مفاہمت کی یادداشت پر کنٹرولر جنرل آف اکاونٹس کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل (مینجمنٹ انفارمیشن سسٹمز)عبدالباسط جسرا اور پی ایس کیو سی اے کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سیدہ ضیا بتول نے دستخط کیے۔ اس موقع پر وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے سیکرٹری شاہد اقبال بلوچ بھی موجود تھے،جنہوں نے اس اقدام کو پی ایس کیو سی اے میں مالیاتی شفافیت، جوابدہی اور ادارہ جاتی کارکردگی کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔معاہدے کے تحت کنٹرولر جنرل آف اکاونٹس اپنے ڈائریکٹوریٹ جنرل (مینجمنٹ انفارمیشن سسٹمز)کے ذریعے پی ایس کیو سی اے کے کراچی میں واقع ہیڈکوارٹرز اور ملک بھر کے علاقائی دفاتر میں ایف اے بی ایس کے نفاذ کے لیے مکمل تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔

معاہدہ کے تحت تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کو ڈیجیٹل اور منظم بنانے کے لیے سافٹ ویئر کے مفت لائسنس فراہم کیے جائیں گے،موثر نفاذ کے لیے ماہر ایس اے پی پروفیشنلز کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور پی ایس کیو سی اے کے عملے کو باقاعدہ تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ طویل مدت میں نظام کو خود مختار طور پر چلانے اور برقرار رکھنے کے قابل ہو سکیں۔معاہدہ کے تحت سسٹم میں نیشنل چارٹ آف اکانٹس کو اپنایا جائے گا، جس سے معیاری، شفاف اور آڈٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ مالیاتی رپورٹنگ یقینی بنائی جا سکے گی۔ مزید برآں اس معاہدہ کے مطابق پی ایس کیو سی اے اس نظام کے لیے ضروری ہارڈویئر اور محفوظ نیٹ ورک انفراسٹرکچر کی خریداری اور تنصیب کی نگرانی کرے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سیدہ ضیا بتول نے کہا کہ یہ شراکت داری محض ایک معاہدہ نہیں بلکہ ایک بنیادی اصلاح ہے جس کے ذریعے دستی طریقہ کار کا خاتمہ، صوابدیدی عمل میں کمی اور حقیقی وقت میں جوابدہی کو یقینی بنایا جائے گا۔یہ معاہدہ حکومت کے “ڈیجیٹل پاکستان” وژن کی عکاسی اور اس امر کا ثبوت ہے کہ پی ایس کیو سی اے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر سروسز کی فراہمی، آپریشنل کارکردگی اور عوامی اعتماد کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرازبکستان کے سفیر نے صدر ازبکستان کے دورہ پاکستان کو تاریخی قرار دیدیا ازبکستان کے سفیر نے صدر ازبکستان کے دورہ پاکستان کو تاریخی قرار دیدیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ آنے والے کسی بھی پارٹی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ ملی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیضان مدینہ اسلام آباد میں فری آئی کیمپ کا انعقاد پی ٹی آئی نے عمران خان کی صحت سے متعلق احتجاج کی کال دیدی سال 2026 کا پہلا سی ڈی اے بورڈ اجلاس، متعدد منصوبوں کی منظوری عمران خان کی ایک آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے، شوکت یوسفزئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جنرل آف اکاونٹس پی ایس کیو سی اے ڈائریکٹر جنرل مالیاتی نظام کے ذریعے کی جانب کے لیے

پڑھیں:

سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا

نیوز بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ توانائی اور سول جوہری تعاون کا معاہدہ سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت سے مشروط ہے۔  نیوز بریفنگ کے دوران کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ماضی میں بھی سعودی عرب کے ساتھ مختلف معاہدوں کے حوالے سے بات چیت کر چکے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ سعودی عرب ابراہیم اکارڈز پر دستخط کرے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان متوقع ملاقات میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مبینہ چوری کا معاملہ بھی زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔ کیرولین لیویٹ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ توانائی اور سول جوہری تعاون سے متعلق مذاکرات جاری رکھے گا، تاہم کسی بھی حتمی معاہدے کے لیے متعلقہ شرائط پوری ہونا ضروری ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم