اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ جن کو دہشت گردوں کی وکالت کا شوق ہے وہ افغانستان چلے جائیں۔امن اتحاد اجلاس کے بعد فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 18 ہزار علماء نے پیغام پاکستان پر دستخط کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مئی کی شکست کا بدلہ معصوموں کا خون بہا کر لے رہا ہے۔علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ملک میں موجود سہولت کاروں کا جب خاتمہ ہوگا تب دیکھیں گے کہ دہشتگرد کیسے آتے ہیں؟ریاست نے فیصلہ کرلیا کہ کوئی گڈ بیڈ نہیں، سارے طالبان بیڈ ہیں۔ مذاکرات ہر اس شخص سے ہوسکتے ہیں جو پاکستان کے آئین کو مانتا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جیل میں مبینہ سختی کا جعلی بیانیہ آج ختم ہو گیا، عطاء تارڑ

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: طاہر اشرفی

پڑھیں:

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک

فائل فوٹو۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 17دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشنز 24 مئی کے ٹرین واقعہ کے بعد کیے، جو مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ کے اضلاع میں کیے گئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی ہلاکت سے ان علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بہت زیادہ نقصان ہوا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بڑی مقدار میں بارودی مواد اور آئی ای ڈیز برآمد کیے گئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی ملک گیر انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • متوسط اور تنخواہ دار طبقہ پس رہا ہے، حکومت بجٹ میں سہولیات دے، حافظ نعیم الرحمن
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی